• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری

by sohail
دسمبر 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے میں تیزی آ گئی۔ عظمیٰ بخاری سمیت مزید کئی ارکان نے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرا دیئے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کے بعد لیگی ارکان کی جانب سے استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین، عنیزہ فاطمہ، عظمیٰ بخاری اور ان کے شوہر سمیع اللہ خان نے بھی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرا دیے ہیں۔

عنیزہ فاطمہ نے اپنے استعفے میں کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ملکی مسائل صرف نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ہی حل ہو سکتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے استعفے میں کہا کہ 2018 کا الیکشن معلوم اور نامعلوم مخلوق کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا، الیکشن انجینئرڈ ہونے کے باوجود (ن) لیگ نے 129 سیٹیں حاصل کیں اور  پنجاب میں پی ٹی آئی کے حصے میں 120 سیٹیں آئیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے استعفے کے متن میں کہا کہ الیکشن کے بعد ایک سیاسی رہنما کا جہاز حرکت میں آگیا اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریت کو اقلیت میں بدل دیا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ غیر آئینی، غیر جمہوری اقدام کے باوجود (ن) لیگ کی قیادت نے عمران خان کو موقع دیا لیکن ڈھائی سال بعد پاکستان کا ہر شعبہ زوال پذیر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پنجاب اب مزید تباہی اور بربادی کامتحمل نہیں ہوسکتا، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ ہو اور شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمود ورک، ایم پی اے صفدر شاکر، ملک صہیب احمد بھرت، ایم پی اے مظہر قیوم ناہرہ نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ خرم دستگیر سمیت 20 سے زائد ارکان اسمبلی نے استعفوں کے حوالے سے رابطہ کیا ہے، کچھ ارکان نے استعفے بجھوا دیے ہیں، باقی بجھوا رہے ہیں۔

اسی طرح لاہور سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن صوبائی اسمبلی سیف کھوکھر نے بھی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرا دیے ہیں، جب کہ سرگودھا سے ایم این اے رانا منور غوث نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو دے دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے استعفے

ملیر کراچی سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو دے دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے نام اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا کہ میں پیپلزپارٹی کا ادنیٰ کارکن آغا رفیع اللّٰہ قیادت کے حکم پر اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اسمبلی رکنیت پارٹی کی امانت، قیادت کے حکم پر واپس لوٹا رہا ہوں۔

اس سے قبل رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی بھی استعفٰی قیادت کو ارسال کر چکے ہیں

خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

sohail

sohail

Next Post

معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے کے ذمہ دار ڈی جے بٹ گرفتار

بھارتی اداکارہ چترا کامراج نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان کے خلاف نیب انکوائری شروع

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 14 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In