• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا 14 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

by sohail
دسمبر 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 26 جنوری سے 14 فروری تک کرکٹ سیریز کے لیے دورہ پاکستان کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیریز میں 2 ٹیسٹ میچ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے اس دورے میں پاکستان کو انہیں 14 سال میں پہلی مرتبہ خوش آمدید کہنے کا موقع ملے گا۔

جنوبی افریقہ نے آخری دورہ پاکستان 2007 میں کیا تھا جس میں 2 ٹیسٹ میچ اور 5 ون ڈے کھیلے گئے تھے۔ اس ٹیسٹ سیریز میں مہمان کرکٹ ٹیم نے 1۔0 سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو شکست دی تھی۔ اس سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کا آخری ٹیسٹ تھا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان میں دو ٹیسٹ میچز جبکہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے کرکٹ ڈائیرکٹر گریم سمتھ نے کہا ہے کہ اتنے ممالک کو پاکستان جیسے کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک میں واپسی کرتا دیکھنا ایک خوشگوار بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کا ان ممالک میں شامل ہونا باعث خوشی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 26 جنوری سے 30 جنوری تک جبکہ دوسرا ٹیسٹ 4 فروری سے 8 فروری تک کھیلا جائے گا۔ جبکہ تینوں ٹی ٹوئنٹی گیمز لاہور میں کھیلی جائیں گی۔ یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں جنوبی افریقہ کی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہو گی۔

پریکٹس میچز کھیلنے سے قبل جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم ایک خاص مدت تک قرنطینہ میں رہے گی۔ جنوبی افریقہ اس دورہ کے بعد پچھلے 15 مہینوں میں دورہ پاکستان کرنے والی چوتھی ٹیم ہوگی۔ اس سے پہلے سری لنکا، بنگلادیش اور زمبابوے پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔

Tags: پاکستان کرکٹ ٹیمجنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم
sohail

sohail

Next Post

راستہ روکا گیا تو نیا رستہ بنا لیں گے، مولانا فضل الرحمان

بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری، پاک فوج ہائی الرٹ

جعلی اکاؤنٹس کیس، ملزموں کی عدم گرفتاری پر چیئرمین نیب سے جواب طلب

2020 کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو آنے والی فلم کے لیے ایک ارب 60 کروڑ روپے کی ادائیگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In