دنیا کے سب سے مقبول سرچ انجن گوگل نے ان موضوعات کی فہرست جاری کر دی ہے جن کے متعلق پاکستانیوں نے معلومات لینے کی سب سے زیادہ کوشش کی ہے۔
مجموعی طور پر ماضی کی طرح کرکٹ کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کی گئی، اس میں بھی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے نمبر پر رہا۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے متعلق پاکستان میں سے زیادہ معلومات تلاش کی گئیں، اس کے بعد پاکستان بمقابلہ زمبابوے کا نمبر آتا ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے حوالے سے سرچ کی گئی۔
اس کے بعد گوگل کلاس روم، یو ایس الیکشن 2020 کے بعد ایک بار پھر کرکٹ کا نمبر آ گیا جس میں پی ایس ایل 2020، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔
اسی طرح ورلڈو میٹرز کا کی ورڈ کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا گیا۔
گوگل پوری دنیا کے مجموعی اور ممالک کے انفرادی رجحانات کا جائزہ ہر سال پیش کرتا ہے جس سے کسی بھی قوم کی سرچ میں کی گئی اجتماعی سرگرمی کے متعلق اہم معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
گوگل سرچ ٹولز کو کبھی بھی کسی انفرادی استعمال کنندگان کی شناخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ گوگل بے نام اور مجموعی شماریات پر بھروسہ کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کرتا ہے کہ، مذکورہ عرصے کے دوران، تلاش کی غرض سے بعض استفسارات کتنی مرتبہ کیے گئے۔
گوگل نے اس سب کے لیے ایک ٹول دیا ہوا ہے جس کا وزٹ کر کے ہر شخص ٹرینڈز کو دیکھ سکتا ہے۔
trends.google.com کے ذریعے ان رجحانات کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔