• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سیکرٹری کابینہ کی مخالفت مگر وزیراعظم نے ائیرلائن سیال کو کروڑوں کا فائدہ پہنچا دیا

by sohail
دسمبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا کی سخت مخالفت اور اعتراضات کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے ائیرلائن سیال کو کرڑوں روپے کا فائدہ دے دیا۔

کابینہ ذرائع کے مطابق کابینہ کے ایک پچھلے اجلاس میں سول ایوی ایشن ڈویژن نے ایک سمری پیش کی تھی جس میں ائیرسیال کو مالی فوائد دینے کی سفارش کی گئی تھی۔

سیکرٹری کابینہ احمد نواز سکھیرا نے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی توجہ اس جانب دلوائی کہ سول ایوی ایشن نے سمری میں کابینہ ارکان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سمری کا عنوان ہی گمراہ کن ہے تاکہ کابینہ ارکان سے مرضی کا فیصلہ کرایا جا سکے۔ احمد نواز کا اعتراض تھا کہ اس سمری میں ائرلائن کے خلاف کارروائی کے بجائے الٹا اسے بہت سارے فوائد دینے کی سفارش کی گئی تھی ۔

سیکرٹری کابینہ نے تمام اراکین کو بتایا کہ رولز کے تحت ائیرسیال اب تک وہ تمام کام پورے نہیں کرسکی جس کے لیے اسے 3 سال پہلے لائسنس کی منظوری دی گئ تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ رولز کے تحت اگر ائیرلائن اپنے آپریشن دیے ہوئے وقت میں شروع نہ کرسکے تو نہ صرف اس کا لائسنس کینسل ہوتا ہے بلکہ اس کی سیکیورٹی بھی ضبط کر لی جاتی ہے۔

انہوں نے کابینہ کو بتایا کہ اس معاملے میں دیکھا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن نے اپنی سمری میں غلط بیانی کی ہے تاکہ ائیرلائن کو ناجائز فائدے دلوائے جائیں اور کاروائی کے بجائے اس کو کروڑں کا جرمانہ معاف کیا جائے۔

احمد نواز سیکھرا کا کہنا تھا کہ اس ائیرسیال کو کروڑں کا فائدہ دے کر کابینہ ایک راستہ کھول رہی ہے جس کے بعد ہر ائیرلائن اس کیس کا حوالہ دے کر کروڑں روپے کے فائدے مانگیں گی۔ سیکرٹری کابینہ کا کہنا تھا یہ ایک غلط روایت قائم کی جارہی تھی ۔

تاہم وزیراعظم عمران خان نے احمد نواز سکھیرا کے ان اعتراضات کو مسترد کر دیا اور ائیرسیال کو کروڑں روپے کے فوائد دیتے ہوئے اس سمری کی منظوری دے دی جو بقول احمد نواز سکھیرا کابینہ کو گمراہ کرنے کے لیے اجلاس میں لائی گئی تھی۔

وزیراعظم اور ان کی کابینہ اس بات پر بھی چپ رہے کہ کیسے کابینہ جیسے فورم پر جھوٹ اور گمراہ کن سمریاں پیش کر کے وزارتیں اور بیوروکریٹس اپنی پسندیدہ پارٹیوں کو کروڑں کا فائدہ دے رہے تھے ۔

یہ خبر گزشتہ رات معروف صحافی رؤف کلاسرا نے پروگرام ‘مقابل پبلک کے ساتھ’ میں بریک کی تھی اور اس معاملے کی مکمل تفصیلات بیان کی تھیں۔

#RaufKlasra

Tags: احمد نواز سکھیراایئر سیالوفاقی کابینہ
sohail

sohail

Next Post

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان پاکستان پہنچ گئے

2020 کے دوران سعودی شہریوں نے گوگل پر کن شخصیات کو سرچ کیا؟

پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو امریکہ سے بڑا ریلیف مل گیا

13 دسمبر کے بعد عمران خان کے لیے خوشخبری کے دن شروع ہونگے، شیخ رشید

ایف بی آر میں 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع، تعداد گزشتہ برس سے 11 لاکھ کم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In