• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

دنیا بھر میں بے گھر افراد کی تعداد 8 کروڑ سے بڑھ گئی، اقوام متحدہ کی رپورٹ

by sohail
دسمبر 9, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا میں 8 کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے سربراہ فیلیپو گرانڈی  نے دنیا کے مختلف ممالک میں جاری جنگوں کو اس سنگین معاملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ان کے ایک بیان کے مطابق اگر عالمی رہنماؤں نے جنگیں نہ روکیں تو یہ معاملہ بڑھتا چلا جائے گا۔

اقوام متحدہ (یو این) کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران جنگ بندی اور صبر و تحمل کی بارہا اپیلوں کے باوجود مظالم میں کمی  نہیں آئی جس کے باعث نہ آنے کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ سطح عبور کر چکی ہے۔

یو این کے ادارہ برائے پناہ گزین کے ڈیٹا کے مطابق 2019 کے آخر تک 3 کروڑ پناہ گزین جبکہ 7 کروڑ 95 لاکھ لوگ بے گھر تھے۔ 2020 میں یہ تعداد بڑھ کر 8 کروڑ کا ہدف عبور کر چکی ہے۔

یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹا بتاتا ہے کہ 2020 کے ابتدائی نصف عرصے کے دوران خانہ جنگی کے شکار ممالک شام، کانگو، موزمبیق، صومالیہ اور یمن میں ظلم و تشدد کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ جبکہ وسطی افریقہ میں بھی پھانسیوں اور جنسی زیادتیوں کے باعث مزید لوگ بے گھر ہوئے۔

رواں سال مارچ میں یو این کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔ وبا کے باعث دنیا بھر میں اب تک 15 لاکھ سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے خلاف کیے گئے اقدامات بھی مہاجرین کو محفوظ کرنے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

Tags: پناہ گزیندنیا میں بے گھر افراد کی تعدادیو این ایچ سی آر
sohail

sohail

Next Post

رؤف کلاسرا کے وی لاگ میں وزیراعظم سے ملاقات کا احوال ارشاد بھٹی کی زبانی

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے خاتون کی وفات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

سیکرٹری کابینہ کی مخالفت مگر وزیراعظم نے ائیرلائن سیال کو کروڑوں کا فائدہ پہنچا دیا

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان پاکستان پہنچ گئے

2020 کے دوران سعودی شہریوں نے گوگل پر کن شخصیات کو سرچ کیا؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In