• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

تائیوان میں 8 سیکنڈ کے لیے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاکھوں کا جرمانہ

by sohail
دسمبر 9, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تائیوان میں کورونا ایس او پیز کی معمولی خلاف ورزی پر ہزاروں ڈالر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک شخص نے قرنطینہ ضوابط کی محض 8 سیکنڈ خلاف ورزی کی تو اسے 3 ہزار 5 سو ڈالر جرمانے کی سزا سنائی گئی، جو پاکستان روپوں میں 5 لاکھ 61 ہزار بنتا ہے۔

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا تعلق فلپائن سے تھا، جو کاؤسیونگ شہر کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا، جہاں سے وہ صرف چند سیکنڈ کیلئے کمرے سے باہر نکلا تھا۔

مذکورہ شخص کو ہوٹل کے عملے نے سی سی ٹی وی میں دیکھ لیا اور محکمہ صحت کے عملے سے رابطہ کیا جس پر اسے جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے تائیوان میں قرنطینہ کے قوانین کے تحت لوگوں کو اپنے کمرے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی، چاہے کتنے ہی دن انہیں کمرے میں رہنا پڑے۔

اس حوالے سے تائیوان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ کمرے سے باہر نکلنے پر انہیں جرمانے کا سامنا نہیں ہو گا۔

یاد رہے کاؤسیونگ شہر میں 56 قرنطینہ ہوٹل ہیں، جس کے مجموعی طور پر 3 ہزار کمروں کو آئسولیشن کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

خیال رہے تائیوان کو کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کی حکمت عملیوں کے لیے سراہا جاتا ہے، جہاں کبھی سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں رہا اور نہ ہی سخت پابندیاں لگائی گئیں۔

لاک ڈاؤن کی بجائے تائیوان نے زیادہ توجہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ پر دی، اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے ساتھ برق رفتار اور مؤثر کانٹیکٹ ٹریسنگ پر بھی کام کیا گیا۔

بہترین منصوبہ بندی کے باعث 2 کروڑ 30 لاکھ افراد کی آبادی کے حامل اس ملک میں صرف 176 کورونا وائرس کیسز اور 7 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Tags: ایس او پیز کی خلاف ورزیتائیوان میں‌ کورونا وائرسکورونا ایس او پیز
sohail

sohail

Next Post

امریکی کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون طیارہ تیار کر لیا

لیگی اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری

معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا میں مبتلا ہو گئیں

پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے کے ذمہ دار ڈی جے بٹ گرفتار

بھارتی اداکارہ چترا کامراج نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In