• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پی ڈی ایم کا حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کا الٹی میٹم

by sohail
دسمبر 14, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر 31 جنوری تک موجودہ حکمرانوں نے استعفیٰ نہ کیا تو یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

جاتی امرا میں پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی۔

حکومت سے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کے بعد ہی گفت و شنید ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کی جانب سے صوبوں کو لانگ مارچ کا دیا گیا شیڈول برقرار رہے گا جبکہ 31 دسمبر تک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفے اپنی جماعت کے قائدین کو دے دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچائیں گے بلکہ اسے مزید مضبوط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنماؤں نےکل تاریخی اعلامیے پر بھی دستخط کردیے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ہونے والے جلسے میں اتنے شرکا آئے کہ جگہ کم پڑ گئی، اس کے لیے پارٹی رہنماؤں نے دن رات ایک کیا۔ کارکنوں کا کل جیسا جذبہ میں نے پوری زندگی نہیں دیکھا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی تاخیر سے پہنچے کیونکہ ان کو راستہ نہیں مل رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام کے ساتھ ہماری بات ہو گی، ہم عوام کی عدالت میں جا چکے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ بٹ کڑاہی والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن پھر بھی لوگ آئے، تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کل کا جلسہ کامیاب رہا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اب مارچ کرنے اور عمران خان کے استعفے کا وقت ہے، ہم نے اپنا موقف لاہور کے سامنے پیش کر دیا ہے۔

Tags: بلاول بھٹو زرداریپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹلانگ مارچمریم نوازمولانا فضل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

ایمیزون کے جنگلات میں 12 ہزار سال پرانی پینٹنگز دریافت

ریٹنگ کے نظام میں ہیرپھیر، معروف بھارتی میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو گرفتار

افریقی ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم کورونا وائرس کے ہاتھوں ہلاک

عدالت میں بابراعظم پر خاتون کے الزامات جھوٹے قرار

جوبائیڈن کی فتح کا باقاعدہ اعلان، 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In