• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, فروری 9, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

افریقی ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم کورونا وائرس کے ہاتھوں ہلاک

by sohail
دسمبر 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چار ہفتے قبل کورونا میں مبتلا ہونے والے سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی جان کی بازی ہار گئے۔

52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے وزیراعظم تھے اور ایک ماہ قبل ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جنوبی افریقہ کے ایک اسپتال میں ان کا علاج ہو رہا تھا۔

نائب وزیراعظم تھیمبا مسوکو نے ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کو دوپہر کے وقت انہوں نے آخری سانس لی۔

سوازی لینڈ کی حکومت نے وزیر اعظم کی موت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی کر دیا ہے۔

ڈلامینی پیشے کے لحاظ سے ایک بینکر تھے جنہوں نے 18 برس اس شعبے میں کام کیا تھا، بعد ازاں وہ سیاست میں آئے اور نومبر 2018 میں انہیں ملک کا وزیراعظم نامزد کیا گیا۔

سوازی لینڈ جنوبی افریقہ کے شمال مشرق میں واقع پہاڑی شاہی مملکت ہے۔ اس کی آبادی 12 لاکھ ہے اور ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد 7 ہزار ہے جبکہ اب تک مہلک وائرس سے 127 اموات ہو چکی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت اختیار کر رہی ہے، ملک کے صدر سیرل رامافوسا وبا کی نئی لہر کے پیش نظر قوم سے خطاب کریں گے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 60 ہزار 964 تک پہنچ گئی ہے۔

حکومت وائرس کے مرکز صوبے کیپ میں خلیج نیلسن منڈیلا کے علاقے میں پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کر چکی ہے۔ شراب کی فروخت کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے جب کہ علاقے میں رات بھر کرفیو نافذ رہے گا۔

Tags: افریقہ میں کورونا وائرسافریقی وزیراعظم ہلاکسوازی لینڈ
sohail

sohail

Next Post

عدالت میں بابراعظم پر خاتون کے الزامات جھوٹے قرار

جوبائیڈن کی فتح کا باقاعدہ اعلان، 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد: ہوٹل کی پانچویں منزل سے گر کر ایک لڑکی ہلاک، دوسری شدید زخمی

ایل این جی کی خریداری میں تاخیر، جنوری کے لیے مہنگی ترین بولی کا انکشاف

بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام، گاڑی میں نصب بم نہ پھٹ سکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In