• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

جوبائیڈن کی فتح کا باقاعدہ اعلان، 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے

by sohail
دسمبر 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی الیکٹورل کالج کی طرف سے جوبائیڈن کی فتح کو تسلیم کر لیا گیا ہے جس کے بعد امریکی سیاست میں پیدا ہونے والے تناؤ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

الیکٹورل کالج کے 538 رائے دہندگان نے 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ووٹروں کی جانب سے انہیں دیئے گئے مینڈیٹ کی پیروی کی، ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو 306 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف ریپلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو صرف 232 ووٹ مل سکے۔

انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالا حارث 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے، جبکہ 6 جنوری کو کانگریس کے خصوصی مشترکہ اجلاس میں انتخابی ووٹوں کی سیل اتاری جائے گی۔

الیکٹورل کالج میں فتح کی تصدیق ہونے کے چند منٹ بعد جوبائیڈن نے تقریر کی اور اپنے حریف پر زور دیا کہ وہ جمہوریت پر حملے کرنے سے باز آ جائیں۔

یاد رہے امریکہ میں سالوں سے یہ روایت رہی ہے کہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والا صدارتی امیدوار انتخابات کے روز رات کو اپنی قوم کو فاتح کی حیثیت سے خطاب کرتا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ میں سیاستدان اقتدار میں نہیں آتے بلکہ عوام انہیں اقتدار میں لاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی شمع اس قوم میں بہت پہلے جل چکی تھی اور اب کچھ نہیں ہو سکتا، نہ ہی وبا اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال اس شمع کو بجھا سکتا ہے۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ جو عام طور پر سیاسی پیشرفتوں پر رد عمل دینے میں کوئی وقت ضائع نہیں کرتے تھے، انہوں نے الیکٹورل کالج کے فیصلے پر کوئی رائے پیش نہیں کی ہے۔

 جوبائیڈن نے اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہوں گے، اور وہ جاری تنازعات کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

جو بائیڈن نے ملک بھر میں دائر درجنوں مقدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی اقدام ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، ایک ایسا اقدام جس نے عوام کی حکمرانی کا احترام کرنے سے انکار کیا، قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے سے انکار کیا اور ہمارے آئین کا احترام کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا کہ عدالتوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دیا کہ وہ ہماری جمہوریت پر غیرمعمولی حملے کا حصہ نہیں بنیں گے۔

جوبائیڈن نے اپنی تقریر کے اختتام پر امریکیوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی تنازع کو پس پشت ڈال کر کورونا وائرس کے خلاف متحد ہو جائیں جو پورے ملک میں پھیل رہا ہے۔

Tags: امریکی الیکٹورل کالججو بائیڈنڈونلڈ ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

اسلام آباد: ہوٹل کی پانچویں منزل سے گر کر ایک لڑکی ہلاک، دوسری شدید زخمی

ایل این جی کی خریداری میں تاخیر، جنوری کے لیے مہنگی ترین بولی کا انکشاف

بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام، گاڑی میں نصب بم نہ پھٹ سکا

یواے ای اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے

جاپان کے 'ٹوئٹر قاتل' کو سزائے موت سنا دی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In