• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

2020 کے اختتام پر کروڑوں موبائل فون واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے

by sohail
دسمبر 16, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رواں سال کے اختتام پر کروڑوں موبائل فونز واٹس ایپ سے محروم ہو جائیں گے، ان میں اینڈرائیڈ اور آئی فون اسمارٹ فونز بھی شامل ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان موبائل فونز کے آپریٹنگ سسٹم میں واٹس ایپ کے لیے درکار ورژن موجود نہیں ہو گا۔

ایک رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 9 سے پہلے کے ورژن پر کام کرنے والے آئی فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی فون 4 اور اس سے پہلے کے ماڈلز پر واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

اسی طرح آئی فون 4 ایس، 5، 5 ایس، 5 سی، 6 اور 6 ایس میں واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 9 یا اس کے بعد کے ورژنز سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

جہاں تک اینڈرائیڈ فونز کی بات ہے تو اینڈرائیڈ 4.0.3 سے پہلے کے فونز میں اب واٹس ایپ کام کرنا بند کردے گی۔

اینڈرائیڈ 4.0 یا آئس کریم سینڈوچ کو سب سے پہلے 2011 میں ریلیز کیا گیا تھا، تو اگر آپ کا فون 8 سے 10 سال پرانا ہے تو پھر آپ کو فکرمند ہونا چاہیے ورنہ واٹس ایپ کی بندش کا سامنا نہیں ہوگا۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ایپل اور گوگل کے ان پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر مبنی فونز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کتنی ہوسکتی ہے، مگر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کروڑوں میں ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2019 کو تمام ونڈوز آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے فونز کو سپورٹ ختم کردی تھی۔

اسی طرح فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز پر سپورٹ ختم کردی گئی تھی۔

ونڈوز فونز سے پہلے واٹس ایپ بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10، نوکیا ایس 40، نوکیا سامبا ایس 60، اینڈرائیڈ 2.1، اینڈرائیڈ 2.2، ونڈوز فون 7، آئی فون تھری جی/آئی او ایس سکس کے لیے سپورٹ ختم کرچکی ہے۔

Tags: واٹس ایپ
sohail

sohail

Next Post

شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا خلاف آئین ہے، فضل الرحمان

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 32 لاکھ روپے سے بڑھ گئی

31 جنوری سے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان نے اگلے چھ ماہ میں بجلی 5.6 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

بجلی کے بعد گیس بم، کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 220 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In