اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پاکستانی موقر روززنامے کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے اپنے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک حکومتی قانون سازی میں ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ اتحادی جماعت سے وضاحت لیں کہ کل حکومتی بزنس میں حکومتی اتحادی کیوں نہیں آئے؟
اتحادیوں کے نہ آنے پر اپوزیشن کی جانب سے بار بار کورم کی نشاندھی ہوتی رہی۔جس پر وزیراعظم نے طارق بشیر چیمہ سے استفسار کیا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوئے؟ جس پر طارق بشیر چیمہ نے جواب دیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جارہے تو کیسے حکومتی بزنس کا حصہ بنیں۔