اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔ کیونکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیےگئے 27میں سے 26نکات پر عملدرآمد کر لیا ہےْ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع
کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کو 27 نکات پر عمل درآمد کرنا تھا جس میں سے پاکستان کی جانب سے ایک پرعمل درآمد باقی رہ گیا ہے اور اب پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں، گزشتہ اجلاس تک پاکستان نے 24 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔