اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گزشتہ ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میر ہزار خان کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جس کے بعد وہ کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ہی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی میت کوئٹہ سے کل ان کے آ بائی گاؤں لائی جائے گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 95 سالہ میر ہزار خان کھوسو نگران وزیراعظم کے علاوہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، گورنر بلوچستان اور صوبائی چیئرمین زکوۃ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔