لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جوہر ٹاؤن دھماکے کرانے والے شخص کا بھارتی ایجنسی ” را” سے تعلق بے نقاب ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں کئے گئے دھماکے میں بھارتی شہری ملوث پایا گیا، جس کا تعلق را سےہے، دہشت گردی کی کال ریکارڈ سمیت رقوم کی منتقلی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ثابت ہوچکا کہ پ اکستان میں دہشت گردی کرانے میں بھارت کا بڑاحصہ ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کےمضبوط شواہد موجودہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کو سپورٹ کررہا ہے۔
پریس کانفرنس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ ایجنسیز میں مربوط روابط کے ذریعےملزمان تک پہنچے، اس میں کوئی ابہام نہیں کہ دھماکے کےتانے بانے بھارت سےملتے ہیں، کوئی ابہام نہیں کہ حملے کاماسٹرمائنڈ کون اور فنڈنگ کہاں سے ہوئی؟مشیر قومی سلامتی نے بتایا کہ کال ریکارڈ سمیت بھارت کے کس بینک سے پیسے منتقل ہوئے تمام تفصیلات موجود ہیں، بھارت سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئےتیسرے ممالک سے پیسے بھجوائے گئے، وقت آگیا ہے کہ دنیا دہشتگردی میں ملوث اصل ملک کی تحقیقات کرے۔خانہ جنگی کی صورتحال نہ ہو دوسری جانب پاکستان نے سرحد پر باڑ لگائی ہے جس کام تقریباً مکمل ہے۔