کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )افغان طالبان کے کابل میں داخلے کی خبروں کے بعد اب غنی حکومت بھی اقتدارکی منتقلی پرراضی ہوگئی ۔طالبان کواقتدارکی منتقلی کے حوالے سے کابل کے صدارتی محل میں مذاکرات جاری ہیں ۔عبداللہ عبداللہ اقتدارکی منتقلی کے معاملے پرثالث کاکرداراداکررہے ہیں۔قائم مقام وزیرداخلہ نے کہاکہ اقتدارکی منتقلی پرامن طریقے سے ہوگی ،اقتدارعبوری حکومت کے حوالے کیاجائے گا۔طالبان سے کابل پرحملہ نہ کرنے کامعاہدہ طے ہوگیا۔