اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت مزید 1 روپے سے زائد کے اضافے کے بعد 175 روپے کی سطح بھی عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 175 روپے 50 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی۔ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں 43 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت 174 روپے 43 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔