• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سیریز چھوڑنا شرمناک، کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے، پاک بھارت ٹاکرے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان کی "درخواست”

by sohail
اکتوبر 25, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کل کے میچ کو بدلہ نہ سمجھا جائے، ہم نے حکومت کی ایڈوائس پر پاکستان کا دورہ منسوخ کیا تھا، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے۔
میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی بہت شاندار ہے،وہ بہت مضبوط ٹیم ہے لیکن ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے کل کے میچ میں شاندار پرفارمنس دکھائی، وہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم ہے۔ پاکستان میں میچ سے آدھا گھنٹہ پہلے سیریز اچانک منسوخ کرکے اپنے ملک واپس جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کیوی کپتان نے کہا کہ یہ بہت ہی مایوس کن صورتحال تھی ، ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ہم ایسا نہیں کرسکے جو بہت ہی شرمناک تھا، بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان کا جیت کا مومینٹم بن گیا ہے لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ یہ بدلے کا میچ ہے، یہ میچ سیریز کا متبادل نہیں ہے، امید ہے کہ پاکستان بدلے کی سوچ لے کر میدان میں نہیں اترے گا۔ دونوں ٹیموں کے اچھے تعلقات ہیں اور سالوں سے آپس میں کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کو کراؤڈ کی طرف سے ہمیشہ اچھی سپورٹ ملی ہے اور ہمارے خلاف میچ میں بھی انہیں سپورٹ ملے گی۔

sohail

sohail

Next Post

انتظار کی گھڑیاں ختم ، نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا نو ٹی فیکیشن جاری

سرکاری چینل پر حارث رؤف کا نام لینا گناہ بن گیا ، شعیب اختر کی لائیو بے عزتی، نعمان نیاز نے سٹوڈیو سے نکلنے کا کہہ دیا

ماں پھر ماں ہوتی ہے ، ہاتھی کا بچہ مصیبت میں پھنسا تو ماں ہتھنی کیسے دوڑی دوڑی مدد کو آئی ، ویڈیو لنک میں

ایک ساتھ کئی ہزار کی کمی ، سونے کے خریداروں کیلئے اہم خبر

پچاسی سالہ پاکستانی بزرگ نے PHDکی ڈگری حاصل کر لی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In