• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کرکٹ کا ہنگامہ ، انگلینڈ کو ہرا کر نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

by sohail
نومبر 10, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کا بھی بدلہ لے لیا۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کا 167 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملان 41 اور معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ ایک موقع پر سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا تھا،نیوزی لینڈ 167 کےتعاقب میں 18 اوورز میں 147 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بنا چکا تھا اور اسے 12 گیندوں پر مزید 20 رنز درکار تھے تاہم نیوزی لینڈ نے ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر کہا کہ پچ اچھی ہے اور بعد میں اوس کا بھی اثر پڑے گا۔ انگلش کپتان اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیتتے تو وہ بھی بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں اس امیدکا اظہار کیا کہ ٹاس کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہیں ہوگا۔انگلش ٹیم کے جیسن روئے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ جیمز ونس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کا پانچ بار آمنا سامنا ہوا، انگلینڈ نے 3 اور کیویز نے 2 بار میدان مارا۔ برطانوی ہائی کمشنر کو ٹی 20ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے کی امید ون ڈے کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ اور ٹیسٹ کرکٹ کی حکمران نیوزی لینڈ ، دو فارمیٹ کی دو چیمپئن ٹیمیں اب مد مقابل ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل 11 نومبر کو دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا جس کے بعد فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔

sohail

sohail

Next Post

پنجاب اور وفاق میں حکومت گرنےکی خبریں ، کیا کپتان کی اتحادی جماعت ق لیگ علیحدہ ہو رہی ہے ؟

شوگر مافیا کی جانب سے پیدا کیے جانے والے چینی بحران کا ڈراپ سین ہو گیا

جب کوئی وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش ہوتا ہے تو اس کا انجام اچھا نہیں ہوتا

پاکستان ورلڈ کپ سے باہر

خریداروں کیلئے اہم خبر ، سونے کی قیمت میں کمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In