اپنے بھائی کو امریکہ لے جانے کے لالچ میں سہیل نامی ایک شخص نے اپنی ہی بیوی کو بھائی کی بیوی بنا دیا۔
جب امریکی امیگریشن ادارے نے عورت سے رابطہ کیا تو فراڈ سامنے آگیا جس کے بعد بیوی نے شوہر کے بھائی کا امیگریشن پروسیس بند کرا دیا۔
شوہر نے طلاق دیدی اور بیوی کے ساتھ سمندر پار آ کر سیف اللہ محب کاکا خیل کی وساطت سے جعلی نکاح نامہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
وکیل نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ میرے کلائنٹ کے ساتھ فراڈ ہوا ہے اور اسکو بتایا گیا تھا کہ اسکا پہلا شوہر غیر شادی شدہ ہے جبکہ وہ بھی شادی شدہ نکلا اور دوسرے بھائی کے ساتھ جعلی نکاح نامہ بھی درج کرایا گیا۔
وکیل نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ میرے کلائنٹ کو خبر تب ہوئی جب امریکی امیگریشن ادارے نے ان سے رابطہ کیا۔
عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ پہلے شوہر نے بھی جعلسازی میں ساتھ دینے سے انکار پر میرے کلائنٹ کو طلاق دیدی ہے اور اب انہوں نے جعلی نکاح نامے کو چیلنج کیا ہے۔
فیملی جج، پشاور محمد سہیل نے نکاح کو جعلی قرار دے دیا۔