• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست

by sohail
دسمبر 20, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف کو نہ صرف کئی علاقوں میں اپ سیٹ شکست ہوئی بلکہ حریف جماعت جے یو آئی ف اس سے آگے بھی نکل گئی۔چار شہروں میں میئر کا الیکشن ہو رہا ہے جن میں سے مردان میں اے این پی اور کوہاٹ میں جے یو آئی (ف) کے امیدواروں نے میدان مارلیا ہے جب کہ دیگر دو شہروں میں بھی پی ٹی آئی پیچھے ہے۔64 میں سے 19 تحصیلوں میں بھی جے یو آئی آگے ہے، پی ٹی آئی 15 تحصیلوں میں اور آزاد امیدوار 12 تحصیلوں میں آگے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی بھی 8 تحصیلوں میں برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ جماعت اسلامی تین، تحریک اصلاح پاکستان اور مسلم لیگ ن دو دو تحصیلوں میں سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی ایک تحصیل میں آگے ہے۔بونیر کی 6 میں سے چار تحصیلوں میں پی ٹی آئی کامیابضلع بونیر کی 6 میں سے 4 تحصیلوں میں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی ہے، ان میں چغرزئی، ڈگر، گدیزئی اور گاگرا شامل ہیں جب کہ دو تحصیلوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں، ان میں سے تحصیل خدوخیل میں 93 فیصد نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد افسر آگے ہیں جب کہ ضلع بونیر کی تحصیل طوطالئی مندن میں اے این پی آگے ہے۔ضلع صوابی کی تحصیل صوابی میں پی ٹی آئی کے عطا اللہ خان 29 ہزار 363 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں، ان کے مقابلے میں اے این پی کے محمد اکمل خان 21 ہزار 50 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ضلع صوابی کی تحصیل لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے عادل خان آگے ہیں جب کہ صوابی کی تحصیل ٹوپی میں جے یو آئی کے محمد رحیم آگے ہیں، ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داود شاہ میں پی ٹی آئی آگے ہے، ضلع کرک کی تحصیل کرک میں اے این پی کے عبدالرحمان پہلے اور پی ٹی آئی کے عظمت اللہ خان دوسرے پر ہیں۔

Tags: ُPTIخیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست
sohail

sohail

Next Post

تاریخی جھٹکا ، کے پی کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ، بلدیاتی الیکشن میں اگلاکونسا صوبہ کپتان کو بڑا سرپرائز دینے والا ہے ؟ سنسنی خیز انکشافات

دبنگ دکھنے والے کپتان کس سے خوفزدہ ہیں؟ کمزور وزیر اعلیٰ لگانا عمران خان کو مہنگا پڑ گیا

یاسر شاہ پر 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا الزام، مقدمہ درج، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خانہ بدوش خاتون کونسلر بن گئی

مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In