اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ایک اور مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے سے ملک کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ آج ایون فیلڈ ریفرنس کی پیشی کے موقع پر ایک صحافی نے مریم نواز سے اس بارے میں سوال پوچھا تو انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ یاد ہے کہ اس سے قبل بھی ان کی ایک آڈیو لیک ہوئی تھی۔ مریم نواز کی حالیہ مبینہ آڈیو لیک میں وہ کہہ رہی ہیں کہ دیکھی ہے میری میڈیا مینجمنٹ جیو اور دنیا نے ان کی ایسی تیسی پھیر دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لیگی رہنما کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی تھی جس پر انھیں سیاسی مخالفین نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
دیکھی پھر میری میڈیا منیجمنٹ ۔۔۔۔۔
— Sohail Rashid (@SohailRashid8) December 21, 2021
مریم نواز سے منسوب ایک اور آڈیو گردش میں ۔ pic.twitter.com/AmAwngQhXG