• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 26, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عمران خان نے ڈیوڈ روز کو آفس بلا کر خبر ڈیلی میل میں پلانٹ کرنے کو کہا، مریم اورنگزیب کا بیان ، مزید کیا کچھ کہا

by sohail
دسمبر 21, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران عمران خان کی حکومت نے 20 ہزار ارب سے زائد کے قرضے لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان کی نالائقی اور نا اہلی کی سزا بھگت رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ڈیوڈ روز کو پرائم منسٹر آفس بلا کو خبر ڈیلی میل میں پلانٹ کرنے کو کہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں شہزاد اکبر بھی موجود تھے اور وہ اسٹوری بعد میں ڈیلی میل میں 14 جولائی 2019 کو چھپی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیوڈ روز کو غیر قانونی طور پر پاکستان بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ زلزلے کے پیسے کھا گئے لیکن یو کے ایڈ نے اسی روز اس خبر کی تردید کی۔
ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت مختلف کیسز بنائے گئے، ان پر رمضان شوگر ملز اور گندہ نالہ کیس ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بتایا جائے کہ تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں؟ انہوں نے کہا کہ ویسے تو شہزاد اکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتے تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد سپریم کورٹ جانے تک ان کے پاس چار ماہ تھے تو ان چار ماہ کے دوران حکومت نے ثبوت کیوں نہیں پیش کیے؟ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف سیریز آف کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں۔
مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر گیا لیکن یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں جب کہ ہرعدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
ن لیگ کی مرکزی ترجمان نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس اب بھی نیب میں زیرسماعت ہے، ایف آئی اے بھی اسی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ دو ایجنسیاں ایک ہی کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو درخواست دی گئی تھی کہ ہم ریڈ لسٹ پر ہیں اس لیے ثبوت نہیں دے سکتے مگر 17 ستمبر کو پاکستان ریڈ لسٹ سے ہٹ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ گزر گئے لیکن اب بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت و مفلسی عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن ان کو ناکامیاں چھپانے کے لیے ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ آج شہزاد اکبر کہاں ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کے وکلا نے بھی کہا کہ ہمارے پاس کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کبھی بلیک میل نہیں ہوئے اور پاکستان کی ہر عدالت نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لندن کی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس تماشے کو ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری ہے لیلکن الزامات لگانے والے کو ثبوت بھی دینے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نا اہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی مرکزی ترجمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے ملکی ترقی کی شرح صفر پر آگئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا جو آج مہنگائی ہے وہ نواز شریف کی وجہ سے ہے؟

Tags: Daily MailMaryam Orangzaib
sohail

sohail

Next Post

بھارت نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ایس-400 میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کردیا

چین کے امیر ترین شخص کے بیٹے نے باپ کی 122 ارب ڈالر کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا ،وجہ کیا بنی ؟

کے پی کے میں تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

سیالکوٹ ! فیکٹری میں پریانتھا کمارا کی جگہ ایک اور غیر ملکی شہری کی تقرری

اپنے گھر کے ہی 12 ووٹ تھے تاہم بلدیاتی الیکشن کے نتیجے میں صرف ایک ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار غم و غصے کی تصویر بن کر رہ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In