• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 26, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بھارت نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ایس-400 میزائل سسٹم نصب کرنا شروع کردیا

by sohail
دسمبر 21, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے روس سے حاصل کردہ دفاعی سسٹم ایس- 400 کی تنصیب شروع کردی ہے۔ فضائی دفاعی سسٹم ایس- 400 کی پہلی تنصیب پاکستانی سرحد کے قریب پنجاب سیکٹر میں کی جا رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل نے بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی اور دی یورو ایشیا ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ایئر فورس کا پہلا اسکواڈرن پنجاب سیکٹر میں متعین کیا جا رہا ہے جو دفاعی میزائل سسٹم کو آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصب کیے جانے والے فضائی دفاعی سسٹم ایس-400 کی بیٹریاں اتنی طاقتور ہیں کہ وہ پاکستان اور چین کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کا با آسانی مقابلہ کرسکیں گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سسٹم کی تنصیب کے لیے میزائل کا سارا سامان سمندری و فضائی راستوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے اور اس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔
بھارتی دفاعی اداروں کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی ساختہ فضائی دفاعی سسٹم ایس-400 کی پہلی کھیپ کی آمد سال رواں کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد صرف چند ہفتوں میں وہ آپریشنل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ نے روس سے ایس-400 دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت سے اظہار ناراضگی کیا تھا لیکن اس نے نہ صرف انتباہ کو نظر انداز کیا بلکہ اپنی ایئر فورس کے کئی افسران کو سسٹم آپریٹ کرنے کی روس میں تریبت بھی دلوائی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اب ایئرفورس کے مزید اہلکاروں کی تربیت بھارت میں ہی کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی سسٹم ایس400 کی تنصیب سے بھارت کو یہ سہولت حاصل ہو جائے گی کہ وہ 400 کلومیٹر دور سے دشمن طیاروں و بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکے گا۔
واضح رہے کہ بھارت نے جو میزائل سسٹم خریدا ہے وہ چار مختلف سسٹموں پر مشتمل ہے۔ یہ میڈیم رینج میں 250 کلو میٹر اور شارٹ رینج میں 120 کلو میٹر سے روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ وہ دشمن کے جنگی طیاروں، بلاسٹک میزائلز اور اے ڈبلیو اے سی ایس طیاروں کو بھی دور سے روک سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی نے گزشتہ ماہ بتایا تھا کہ روس نے بھارت کو دفاعی سسٹم ایس-400 کی فراہمی نومبر میں شروع کردی تھی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اس حوالے سے کہا تھا کہ روسی دفاعی نظام کی فراہمی نے بھارت کو 2017 کے امریکی قانون کے تحت امریکہ کی جانب سے پابندی کے خطرے میں ڈال دیا ہے جس کا مقصد ممالک کو روسی فوجی ساز و سامان خریدنے سے روکنا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے اسی سسٹم کی خریداری پر ترکی کو متنبہ کیا تھا جسے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یکسر نظر انداز کردیا تھا۔ بھارت نے عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق روس سے یہ دفاعی سسٹم پانچ ارب 50 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم کے عوض خریدا ہے۔
زمین سے فضا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے پانچ ارب 50 کروڑ ڈالر کے پانچ میزائل سسٹمز کے لیے 2018 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے، جس کے بارے میں انڈیا کا کہنا ہے کہ ان کی چین سے خطرے کے مقابلے کے لیے ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کو کاؤنٹرنگ امریکہ ایڈورسریز تھرو سینکشنز ایکٹ (CAATSA) کے تحت امریکہ کی طرف سے متعدد مالی پابندیوں کا سامنا ہے۔

sohail

sohail

Next Post

چین کے امیر ترین شخص کے بیٹے نے باپ کی 122 ارب ڈالر کی جائیداد لینے سے انکار کر دیا ،وجہ کیا بنی ؟

کے پی کے میں تحریک انصاف کی شکست کی اصل وجہ تو اب سامنے آئی

سیالکوٹ ! فیکٹری میں پریانتھا کمارا کی جگہ ایک اور غیر ملکی شہری کی تقرری

اپنے گھر کے ہی 12 ووٹ تھے تاہم بلدیاتی الیکشن کے نتیجے میں صرف ایک ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار غم و غصے کی تصویر بن کر رہ گیا

کے پی کے الیکشن : گورنر شاہ فرمان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت 13اراکین اسمبلی ذمہ وار قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In