• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

کے پی کے الیکشن : گورنر شاہ فرمان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرسمیت 13اراکین اسمبلی ذمہ وار قرار

by sohail
دسمبر 22, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) خیبرپختونخوا میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر مشتمل رپورٹ وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ، مردان ، صوابی ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر اضلاع میں شکست کی جوہات پر مبنی رپورٹ تیار کی ، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ بلدیاتی انتخابات میں مکالف امیدوار کی حمایت کرنے والوں کیخلاف چارج شیٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ان ارکان اسمبلی کو شوکاز بھی جاری کئے جائیں گے جبکہ پارٹی پالیسی کیخلاف جانے والے ارکان اسمبلی کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اپ سیٹ شکست کے حوالے سے تحقیقات رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،نواراکین اسمبلی اور چار اراکین اسمبلی کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ پورٹ میں اضلاع کی سطح پر ذمہ داروں کا تعین کیا گیا،مہنگائی کی وجہ افراط زر، مہنگائی اور اندرونی اختلافات کوقرار دیا گیا۔رپورٹ میں ​کہا گیا ہے کہ پشاور میئر کا ٹکٹ گورنر اور صوبائی وزرا کامران بنگش،تیمور جھگڑا کی سفارش پر دیا گیا۔پی ٹی آئی کا امیدوار کم مارجن سے ہارا،پشاور میں ارباب شہزاد کے خاندان نے امیدوار کی مخالف کی۔

پشتہ خرہ میں تحصیل کونسل کا ٹکٹ گورنر کی سفارش پر دیا گیا مگر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔متعلقہ ایم پی اے افضل الشکور نے امیدوار کے خلاف مہم چلائی۔بڈھ پیر میں گورنر اور رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کی مخالفت کے باعث شکست ہوئی۔مردان کے تمام ٹکٹ عاطف خان نے دئیے مگر کوئی نشست نہیں جیتے۔کوہاٹ میں ٹکٹ سیف اللہ نیازی کی سفارش پر دئیے گئے مگر تمام امیدوار ناکام ہوئے۔صوابی میں ٹکٹ شہرام ترکئی اور اسد قیصر کی سفارش پر دئیے گئے مگر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور حکمران پارٹی میئر کی کوئی بھی نشست اپنے نام نہ کرسکی تھی جبکہ تحصیل کونسل کی زیادہ تر سیٹیں بھی جے یو آئی (ف) نے جیتیں۔خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی شکست کی وجوہات سامنے آ گئیں۔

وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کو خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی شکست کے حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف کی کارکردگی کی رپورٹ موصول ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے خیبر پختون خوا میں گورنر، وزراء، ایم پی ایز اور ایم این ایز کے رشتے داروں اور حمایت یافتہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

لکی مروت میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ کو ٹکٹ جاری کرتے وقت نظر انداز کیا گیا، حالانکہ ڈاکٹر ہشام انعام اللّٰہ نے سیف اللّٰہ برادران کے چاروں امیدواروں کی حمایت کی، جو جیت گئے۔چارسدہ میں ایم این اے فضل محمد خان کے 2 حمایت یافتہ امیدوار میدان میں تھے، دونوں ہار گئے، دونوں امیدوار جیت جاتے تو وہ ایم این اے کی مرضی کے مطابق کام کرتے۔

وزیرِ مملکت شہر یار آفریدی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان خان کو ٹکٹ دیا گیا، جبکہ تحریکِ انصاف کے اہل امیدوار شفیع جان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔شفیع جان نے آزاد الیکشن لڑا اور پی ٹی آئی امیدوار سے زیادہ ووٹ لیے، انہوں نے 26 ہزار 793 ووٹ لیے جبکہ پی ٹی آئی امیدوار سلمان خان نے 15 ہزار 219 ووٹ حاصل کیے۔گورنر شاہ فرمان کے حمایت یافتہ 2 امیدواروں رضوان بنگش اور عبدالجبار کو ٹکٹ دیے گئے، رضوان بنگش میئر پشاور کی اہم نشست ہار گئے جبکہ عبدالجبار بڈھ بیر کے چیئرمین کی نشست ہار گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی محمود جان کے بھائی احتشام خان کو بھی شکست ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیرِ تعلیم شہرام ترکئی کے قریبی رشتے دار بلند اقبال کو بھی ٹکٹ دیا گیا، جو ہار گئے۔

Tags: شاہ فرمانکے پی کے الیکشن
sohail

sohail

Next Post

ویڈیو بناکر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص سینیٹ کا 18 گریڈ کا ملازم نکلا، تفصیلات سامنے آگئیں

کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پریانتھا کمارا کی بیوہ اور بچوں کیلئے 1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

ٹرک سے مذہبی جماعت کے 19 افراد برآمد

شوکت ترین کی زیر صدارت اہم اجلاس کی روداد

پی ٹی آئی حکومت کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا

کورونا فنڈز کے 500 ارب میں سے 186ارب خرچ باقی کے 314 ارب کہاں ہیں ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In