• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مریم نواز کو بڑی خوشخبری ملنے کا امکان

by sohail
جنوری 3, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف تجزیہ کار عدنان عادل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی سزا ختم ہونے کا امکان ہے۔92نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر تجزیہ کار عدنان عادل کا پروگرام مدِمقابل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ نئے سال میں بہت سی ایسی چیزیں ہو سکتی ہیں جس کے پاکستان کئی سیاست پر اہم اثرات ہوں گے۔
18 جنوری کو مریم نواز کیس کی سماعت شروع ہو گی۔بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس عامر فاروق شامل ہیں جو اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں،اس بات کا امکان ہے کہ اگر مریم نواز کے کیس کی سماعت ہوتی رہے تو شاید مریم نواز کی سزا ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا سپریم کورٹ بار کے صدر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے پاس درخواست لے کر جائیں گے کہ وہ وضاحت کرے کہ آرٹیکل جس کے تحت نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا وہ تاحیات نااہل ختم کی جائے اور اسے پانچ سال تک محدود کیا جائے، اگر ایسا ہو گیا تو نوازشریف بہت بڑے ہیرو بن کر پاکستان واپس آ جائیں گے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون کا کہنا تھا کہ عوامی عہدہ کے لیے تاحیات نااہلیت غیر قانونی ہے۔اس ضمن میں تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی، سپریم کورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ تاحیات نااہلی کے فیصلوں پر آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کی جائے۔ آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے آئینی درخواست دائر کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا ہے کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائیگا۔

Tags: Maryam Nawaz
sohail

sohail

Next Post

لڑکی نے کہا کہ ’تم ممبئی آ جاؤ‘ میں بارڈر عبور کر گیا

وزیر اعظم کی تنخواہ کے حساب سے دیکھیں تو ان کا ٹیکس حد ماریں 10 لاکھ بنتا ہے ، مگر کپتان نے دیا 98لاکھ ، آخر عمران خان ایسا کونسا کاروبار کر رہے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی کو حادثہ،اہلیہ اوربھائی جاں بحق

محبت کی دردناک مثال ، بھائی کے جنازے کو کاندھا دینے والا چھوٹا بھائی صدمے سے انتقال کر گیا

تحریک انصاف نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، اہم تفصیلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In