• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

لڑکی نے کہا کہ ’تم ممبئی آ جاؤ‘ میں بارڈر عبور کر گیا

by sohail
جنوری 3, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) محبت انسان سے کیا کیا نہیں کرواتی ، اور اگر محبت میں سرحدیں آ جائیں تو انسان کسی بھی سرحد کو پار کرنے کا جنون رکھتا ہے ، ایسا ہی جنون پاکستان کے شہر بہاولپور کے ایک نوجوان پر بھی سوار ہو گیا جو ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو کر بھارت کے صحرا میں جا پہنچا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر بہاولپور کے 21 سالہ رہائشی محمد احمر نے گذشتہ ماہ ممبئی میں اپنے محبوب سے ملنے کی خاطر بھارت، پاکستان سرحد غیرقانونی طریقے سے عبور کی لیکن اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے وہ بھارت کے ایک صحرائی ضلع میں پہنچ گئے اور اب بھارتی سکیورٹی فورسز کی حراست میں موجود پاکستانی نوجوان احمر سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
بھارتی افسران کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت احمر سے پانچ سو روپے برآمد ہوئے لیکن کوئی اسلحہ نہیں ملا، تاہم احمر سے تفتیش کرنے والے سکیورٹی افسران کو ایک کہانی ضرور مل گئی۔
احمر سے تفتیش کرنے والے بھارتی افسران کے مطابق محمد احمر سوشل میڈیا کے ذریعے ممبئی کی رہائشی ایک لڑکی سے رابطے میں تھا۔ بہاولپور میں احمر کے ایک رشتہ دار کے مطابق احمر کی دوستی فیس بک پر ایک بھارتی لڑکی سے ہوئی اور وہ اس لڑکی سے گھنٹوں طویل گفتگو کرتا تھا۔
احمر نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ میں نے ویزا کی درخواست دی تھی لیکن وہ نا منظور ہو گئی جس کے بعد میں نے سرحد عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری گنگا نگر کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند شرما کے مطابق احمر سے ہونے والی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ممبئی میں ایک لڑکی سے رابطے میں تھے اور اُن کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

آنند شرما کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش احمر نے بتایا کہ لڑکی نے اُن سے کہا کہ ’تم ممبئی آ جاؤ‘ اور وہ باڑ عبور کر کے اُدھر آ گئے۔
وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ باڑ عبور کرنے کے بعد وہ ممبئی پہنچ جائیں گے، گویا ممبئی باڑ کے دوسری طرف ہے۔

ایس پی آنند شرما نے بتایا کہ ’وہ باڑ پار کر کے انڈیا کی طرف آ گئے تبھی انہیں بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے دیکھا اور انہیں خود کو سکیورٹی فورس کے حوالے کرنے کو کہا، جس پر انہوں نے خود کو اہلکاروں کے حوالے کر دیا۔

ایس ایچ او پھول چند نے کہا کہ گرفتار لڑکے سے پوچھ گچھ اور اُن کے دعوؤں کی تصدیق کے لیے مختلف سکیورٹی ایجنسیوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ تفتیشی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
اس کمیٹی نے ممبئی کا دورہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ جس لڑکی سے محبت کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں وہ حقیقی شخص ہیں، وہ اُن سے یقینی طور پر رابطے میں تھے اور ان کا مقصد غیر قانونی نہیں تھا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند شرما نے یہ تصدیق کی کہ تفتیشی ٹیم لڑکی سے بھی مل چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں تقریباً یقین ہے کہ اس میں کوئی ملک دشمن سرگرمی ملوث نہیں لیکن مرکزی ایجنسیاں بھی اپنی سطح پر تحقیقات کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب یہ ثابت ہو جائے گا کہ وہ مکمل طور پر بے قصور ہیں تب بی ایس ایف کی پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ ہو گی۔ شرما نے کہا کہ ’اگر وہ (پاکستان) انہیں اپنا شہری تسلیم کرتے ہیں اور یہ کہ انہوں نے باڑ عبور کی ہے تو اُنھیں واپس کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر ہم نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کو آگاہ کریں گے تاکہ وہ خود اس کیس کو آگے بڑھا سکیں۔

شرما نے مزید کہا کہ لڑکی کے مطابق وہ تفریح کی غرض سے احمر سے بات چیت کر رہی تھیں۔ انہوں نے تو مذاق میں کہا کہ ’تم آ جاؤ‘ لیکن کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ واقعی آ جائیں گے۔ احمر کے ایک کزن ارشد نے صحافی محمد عمران بِھنڈر کو بتایا کہ پاکستان میں احمر کے والد بیمار رہتے ہیں اور کافی عرصے سے وہ بستر کے ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ بوڑھی ماں کی آنکھیں بھی اپنے بیٹے کو دیکھنے کی منتظر ہیں۔
احمر کے کزن کے مطابق احمر کے دو بھائی قریبی علاقوں میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔ احمر کے کزن نے بھارتی میڈیا پر جاری کردہ احمر کی تصویر کی تصدیق کی ہے کہ تصویر احمر کی ہی ہے۔ ‎بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سکیورٹی حکام نے نوجوان کی اُن کی والدہ اور گاؤں کے نمبردار سے بات کروائی ہے تاہم نوجوان کی رہائی کے لیے تاحال کسی قسم کی کوئی باضابطہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

Tags: Love StoryMumbai
sohail

sohail

Next Post

وزیر اعظم کی تنخواہ کے حساب سے دیکھیں تو ان کا ٹیکس حد ماریں 10 لاکھ بنتا ہے ، مگر کپتان نے دیا 98لاکھ ، آخر عمران خان ایسا کونسا کاروبار کر رہے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی کو حادثہ،اہلیہ اوربھائی جاں بحق

محبت کی دردناک مثال ، بھائی کے جنازے کو کاندھا دینے والا چھوٹا بھائی صدمے سے انتقال کر گیا

تحریک انصاف نے پارٹی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، اہم تفصیلات

پاکستان کا وہ شہر جہاں 2017 کے بعد پہلی بار اولے پڑنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In