مظفرآباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء میرعتیق کی گاڑی حادثے کاشکار ہوگئی جس میں ان کی اہلیہ اوربھائی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما ء میرعتیق کی گاڑی کوپٹہکہ کے مقام پرحادثہ پیش آیا ،اس افسوسناک حادثے میں میر عتیق کے بھائی اوران کی اہلیہ زندگی کی بازی ہار گئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے۔ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔