• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاکستان میں سونے کی سالانہ کھپت 160 ٹن لیکن کتنے ہزار کلو سمگل ہو کر آتا ہے؟

by sohail
جنوری 6, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں سونے کی سالانہ کھپت 160 ٹن (ایک لاکھ 60 ہزار کلو گرام) ہے جس میں سے 80 ٹن (80 ہزار کلوگرام) سونا سمگلنگ کے ذریعے پاکستان لایا جاتا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سالانہ 160 ٹن سونا استعمال میں آتا ہے، 80 ٹن سونا مختلف ممالک سے سمگلنگ کے ذریعے آ رہا ہے۔ پاکستان میں سونے کی مارکیٹ تقریباً 2200 ارب روپے کی ہے لیکن ایف بی آر میں صرف 29 ارب روپے کی گولڈ مارکیٹ ڈکلیئرڈ ہے۔ ملک میں سونے کا کام کرنے والے 36 ہزار میں سے صرف 54 سنار ہی ایف بی آر کو ٹیکس دیتے ہیں۔
اجلاس کے دوران گولڈ ایسوسی ایشن کے حکام نے بتایا کہ صرف سونا ہی نہیں بلکہ ہیرے بھی سمگلنگ کے ذریعے پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان میں سونا درآمد کرنے کی کوئی پالیسی اور ٹیکس نظام نہیں ہے۔ اجلاس کے دوران وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ سونا کمرشل بنیادوں پر درآمد کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس کی درآمد کیلئے ڈالرز کا بندوست خود کرنا پڑتا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ہدایت کی کہ سونے کی سمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Tags: Sonaچاندیزیورات
sohail

sohail

Next Post

اہم معاملہ ، حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

آخر کیوں ؟

ن لیگ سے پرانی دوستیاں ہیں ،جہاز تو کسی بھی طرف موڑا جا سکتا ہے

بھائی ایسے ہی ہوتے ہیں

تاریخ میں پہلی مرتبہ سور کا گردہ انسان کو لگا یا گیا تو پھر کیا ہوا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In