• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حکومت کا مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ، وجہ کیابنی ؟ جانیں

by sohail
جنوری 7, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مری (مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت کا مری جانے والے تمام راستے بند کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملکہ کوہسار میں سیاحوں کا بے پناہ رش ہے، اب تک ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہو چکیں، اس تمام صورتحال میں مری میں مزید گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ فی الحال مری کا رخ کرنے سے گریز کیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ مری اور گلیات میں 1 لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہونے کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی سے مری کی جانب ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔ مری جانے والی ٹریفک کو روک کر مری سے واپسی کے راستے سے سیاحوں کو نکالا جائے گا۔ سیاحوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔

دوسری جانب سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی ساجد کیانی کی ہدایت پرمری میں سیاحوں کی راہنمائی اور سہولت کے لیے ٹور گائیڈ فورس سر گرم عمل ہے،ٹور گائیڈ فورس ضلعی پولیس اورٹریفک پولیس کے 200کے قریب تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل ہے،خصوصی فورس سیاحوں کو راہنمائی،معاونت اور ٹریفک کی روانی کو بھی برقرار رکھنے کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مری میں حالیہ برفباری کے دوران پیر کی صبح سے لے کر اب تک 133000 گاڑیاں داخل ہوئیں جن کو ٹور گائیڈ فورس کی مدد سے بہترین سہولیات فراہم کیں گئیں۔ سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی کا بتانا ہے کہ مری میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ ملکر کام کررہے ہیں،مری میں سیاحوں کے رش کے مقامات پر غلط اورغیر قانونی پارکنگ نہیں ہونے دی جائے گی،مری کے داخلی اور خارجی راستوں پرسیاحوں کی سہولت کے لیے ٹور گائید فورس سمیت خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ افسران خود فیلڈ میں نظر آئیں،سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی ہمار ا ولین فریضہ ہے،ملک بھر سے آئے سیاحوں کو بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،سیاحوں سے التماس ہے کہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کا سفر محفوظ رہ سکے، سیاح کسی بھی مسئلہ،ایمرجنسی اورہنگامی صورتحال میں 0519269200پر رابطہ کریں۔

Tags: Murree
sohail

sohail

Next Post

لاہور میں انصاف کی منتظر بزرگ خاتون عدالت میں انتقال کر گئی

پارٹی کی تنظیم سازی ، شاہ محمود قریشی کو اہم عہدہ مل گیا

ماں میں فوج میں جاؤں گا مگر کینسر نے بستر پر پہنچا دیا

10،50،100،1000 والے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ بارےاسٹیٹ بینک پاکستان کا اہم اعلان

مری کا افسوسناک واقعہ ،پاکستانی حکومت کی بے حسی اور گورا لارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In