• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مری کوضلع کا درجہ دیتے ہوئے اس کا نام تبدیل کرنے کی تجویز ، نیا نام کیا ہوگا ؟

by sohail
جنوری 10, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی کی تحصیل مری کو ضلع کا درجہ دینے اور اس کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاحتی علاقے کے لیے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مری کو ضلع کوہسار بنانے کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیے ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع کوہسار کی حد بندی کے لیے بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیں، کون کون سے علاقے نئے ضلع میں شامل ہوں گے اس حوالے سے تجاویز پر کام جاری ہے، چیف سیکرٹری اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حد خیبر پختونخوا تک ہو گی جبکہ راولپنڈی ضلع کی حدود بھی نئے سرے سے طے کی جائیں گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو ارکان اسمبلی سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے،

کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیر و ترقی، ریسکیو اور ریلیف کی ذمہ دار ہو گی جبکہ نئے ضلع کو مشینری خریدنے کے لیے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل مری میں پیش آنے والے سانحے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ مری کے موقع پر ملک کے سیاحتی مقام کو ضلع کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Tags: مری
sohail

sohail

Next Post

امیروں کا جہاں اور ہے غریبوں کا جہاں اور

مری میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ عوام نے خود پر گزری حقیقت بتا دی

اوورچارجنگ کاروبار نہیں بلکہ لوٹ مارہے ، مری میں ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

پاکستانی شہری کا انوکھا کارنامہ، دیار غیر میں اپارٹمنٹ میں چرس اگانے پر گرفتار کرلیا گیا

نواز شریف نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In