• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

مری میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ عوام نے خود پر گزری حقیقت بتا دی

by sohail
جنوری 10, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 8 جنوری کو مری میں آنے والے برفانی طوفان نے 23 انسانی جانیں نگل لیں اور لوگوں نے اس صورتحال کا ذمے دار انتظامیہ سمیت مقامی ہوٹلوں کے مالکان کو بھی ٹھہرایا ہے۔ سوشل میڈیا پر مری میں موجود سیاحوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران شدید برفباری میں ہوٹل مالکان کے رویے سے متعلق بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک سیاح نے بتایا کہ ان کے پاس موجود کارڈ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 70 ہزار روپے مانگالیکن بہت ضد بحث کے بعد یہ کرایہ 40 ہزار کروایا گیا۔ سیاح کے مطابق ہوٹل مالکان بضد تھے کہ موسم کیسا بھی ہے یا پھر ہم کتنی بھی مشکل میں ہیں لیکن ہوٹل کے کمرے کا کرایہ 50 ہزار سے کم نہیں ہوگا۔ ایک اور سیاح نے مری میں ہونے والی اموات کا ذمہ دار ہوٹل مالکان کو ہی ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جب کرایہ ہی ایک دن کا 70 ہزار کردیا گیا تو جن فیملیز کے پاس پیسے نہیں تھے انہوں نے گاڑیوں میں رات گزاری، اگر ایک فیملی گھر سے ہی 50 ہزار لے کر نکلی ہے تو وہ ایک ہی رات کا کرایہ 50 ہزار کیسے دے گی۔ ایک اور سیاح کا کہنا تھا کہ ہم نے اس رات 80 ہزار میں 2 کمرے کرایے پر لیے، ہمارے ساتھ ایک فیملی نے ہوٹل کے عملے سے کرایہ کم کرنے کی التجا کی کیونکہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں تھی مگر عملہ 50 ہزار روپے سے کم پر کمرا دینے کے لیے راضی نہیں تھا۔ خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش کی وجہ سے صورتحال انتہائی خراب ہوگئی تھی اور 20 سے زائد افراد کی گاڑیوں میں اموات کے بعد سیاحتی مقام کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

sohail

sohail

Next Post

اوورچارجنگ کاروبار نہیں بلکہ لوٹ مارہے ، مری میں ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

پاکستانی شہری کا انوکھا کارنامہ، دیار غیر میں اپارٹمنٹ میں چرس اگانے پر گرفتار کرلیا گیا

نواز شریف نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا

اہم خبر :الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کر دی

سانحہ مری ! وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In