• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 21, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

امیروں کا جہاں اور ہے غریبوں کا جہاں اور

by sohail
جنوری 10, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ زیب قتل کیس کے سزا یافتہ مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کو اسپتال سے واپس جیل بھجوا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

محکمہ صحت سندھ شاہ رخ جتوئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے حوالے سے لاعلم ہے اور ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کی نجی اسپتال منتقلی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کسی بھی ملزم یا مجرم کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے لیے محکمہ داخلہ، محکمہ صحت سے رجوع کرتا ہے اور محکمہ داخلہ قیدی کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی درخواست کرتا ہے، پھر میڈیکل بورڈ ہی کسی قیدی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کرسکتا ہے۔

تاہم ذرائع محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو میڈیکل بورڈ کے بغیر ہی نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی قیدی کی زندگی خطرے میں ہو تو اسے سرکاری یا نجی اسپتال منتقل کیا جاتا ہے لیکن محکمہ صحت کو جیل یا محکمہ داخلہ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کی جیل منتقلی کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا۔ خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد جیل انتظامیہ حرکت میں آئی اور شاہ زیب قتل کیس کے سزایافتہ مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کو اسپتال سے واپس جیل بھجوا دیا گیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے شاہ زیب خان کو دسمبر 2012 میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور جرم ثابت ہو نے پر عدالت نے 2019 میں شاہ رخ جتوئی سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی جسے بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

Tags: Shah rukh jatoi
sohail

sohail

Next Post

مری میں ہوٹل مالکان نے سیاحوں کیساتھ کیا سلوک کیا ؟ عوام نے خود پر گزری حقیقت بتا دی

اوورچارجنگ کاروبار نہیں بلکہ لوٹ مارہے ، مری میں ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا

پاکستانی شہری کا انوکھا کارنامہ، دیار غیر میں اپارٹمنٹ میں چرس اگانے پر گرفتار کرلیا گیا

نواز شریف نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے گرین سگنل دے دیا

اہم خبر :الیکشن کمیشن نے سینیٹر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In