اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیل کی خبروں پر پہلی بار حکومتی تصدیق ، عمران خان نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے پہلے ڈس کوالیفائی کرانے کے خفیہ پلان کی منظوری دے دی، اہم انکشافات، سینئر صحافی رئوف کلاسر انے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ
آج کل یہ خبریں چل رہی ہیں کہ اور ہر کوئی یہ سوال کر رہا ہے کہ ڈیل کی خبروں کی حقیقت کیا ہے اور کیا تحریک انصاف حکومت اپنی مدت پوری کر سکے گی یا نہیں ۔
اس پر رئوف کلاسرا نے شہباز گل کے ٹوئٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ جیسے شریف فیملی آج کوشش کر رہی ہے اسی طرح 2000 میں بھی ایک خفیہ ڈیل کی تھی۔
جس کا کافی عرصے تک کسی کو پتہ تک نہ چلا۔اب پھر شہباز شریف ایک خفیہ ڈیل کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔اس بار ناکام ہوں گے، ویسے ہی جیسے لاہور سے قطر ائیر لائین کی فلائیٹ پر فرار ہونے کی کوشش میں ناکام ہوئے تھے۔
رئوف کلاسرا نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ حکومت کنفرم کر رہی ہے کہ ڈیل چل رہی ہے ، اس حوالے سے رئوف کلاسرا نے مزید کیا کہا ، ویڈیو ملاحظہ کریں