اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دے دیا۔انہوں نے بول نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔انہوں نے تین رپورٹ پیپلز پارٹی کے خلاف دیں، ن لیگ نے تب اتنا شور مچایا کہ ن لیگ کرپٹ ہے پھر نوازشریف کی حکومت آئی تو میاں صاحب نے عادل گیلانی کو بوسنیا کا سفیر ان کی خواہش پر لگایا،وہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں، بوسنیا میں پاکستانی سفیر کا بھی بہت احترام ہوتا ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کبھی نوازشریف کے خلاف نہیں نہیں آئی،ن لیگ نے تو ہمارے خلاف بھی الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے گزشتہ پروگرام مد مقابل میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو مشکوک ادارہ قرار دیتے ہوئے عادل گیلانی کے نواز شریف کے ساتھ تعلقات کا انکشاف کیا تھا ، ان کا کیا کہنا تھا ؟ ویڈیو ملاحظہ کریں :