• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 28, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

by sohail
فروری 1, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا- نوجوانوں کو بھرتی کی بالائی حد میں 2 برس کی رعایت بھی دی جائے گی- ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں انتظامی سہولت کیلئے نئی تحصیلیں اوراضلاع بنائے جا رہے ہیں – نئی تحصیلوں اور اضلاع کے لئے خصوصی کمیٹی کام کر رہی ہے – چاہتے ہیں نئی تحصیلیں اور اضلاع بنائے جائیں لیکن لوکل گورنمنٹ الیکشن کے باعث اعلان نہیں کیا جا سکتا – وزیر اعلی عثمان بزدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا بل جلد پاس ہو گااور لوکل گورنمنٹ الیکشن سے عوام کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہو ں گے-حکومت ملک کی ترقی کیلئے کوشاں ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹرین کے سٹاپ کیلئے وزارت ریلوے سے بات کی جائیگی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کوشاں ہیں -مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں – میڈیا عوام کے حقیقی مسائل کی نشاندہی کرے، حل کریں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کبھی غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گے۔ مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ڈی جی خان پریس کلب کی ہر ممکن بحالی کی کوشش کریں گے۔ صحافی کالونی کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کو اراضی کی پالیسی دینے کی ہدایت کی ہے۔ کوٹ چھٹہ میں پریس کلب کے قیام کیلئے بھرپور معاونت کریں گے-وزیر اعلی نے کہا کہ انڈس ہائی وے کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔
مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے اربوں روپے کے 15 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا- سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کرکے 62 کروڑ 60 لاکھ روپے کے 3 پراجیکٹس کا افتتاح کیا- نواحی بستیوں کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لئے حفاظتی بند، گاجنی اسکیپ پراجیکٹ کاافتتاح کر دیا گیا- دریائے سندھ کی دائیں سائیڈ پر حفاظتی بند پر41کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی لاگت سے پل ڈاٹ چوک کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 19 کروڑ سے بننے والے شہر خاموشاں ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی غربی ڈیرہ غازی خان کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے 9 ارب روپے کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا-ان منصوبوں میں شامل ڈیرہ غازی خان میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا- کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت 133 کلومیٹر طویل سڑکیں 2 ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیں گی-

sohail

sohail

Next Post

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد کے خلاف کاروائی کی درخواست، وجہ کیا بنی

پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر شوہرکی فائرنگ، خاتون نے افسوسناک وجہ بتا دی

اب چپ کرکے تماشہ نہیں دیکھیں گے،سامان چین سے انوائسنگ دبئی میں، دال میں کچھ کالا ہے،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا سنسنی خیزانکشاف

ماہ رجب کا چاند نظر آگیا ، شب معراج کس تاریخ کو ہوگی

ملک میں ایک بار پھر صدارتی نظام کی گونج، شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑ دی ، 7 فروری کو کونسی اہم شخصیت پاکستان آرہی ہیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In