اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ رجب المرجب 1443ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے کوہسار بلڈنگ اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیا تھا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کر رہے تھے ۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم رجب المرجب 3فروری کو ہوگی جبکہ شب معراج یکم مارچ بروز منگل کے روز ہو گی