• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

خریدنے کے پیسے نہیں تو یہاں سے فری کھانا لے جائیں، ہوٹل کی مالک یہ پاکستانی لڑکی کون ہے جو امریکہ میں غریبوں کو مفت کھانا کھلاتی ہے

by sohail
فروری 2, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

“اگر آپ بھوکے ہیں اور کھانا خریدنے کے پیسے نہیں تو آپ یہاں آکر بغیر
کسی ہچکچاہٹ کے “فری باکس“ آرڈر کریں۔ آپ کو بنا کسی سوال جواب کے کھانا دے دیا جائے گا“ یہ خوبصورت الفاظ لکھے ہیں امریکہ کے نیو جرسی میں بنے “کراچی کیفے“ میں جہاں کی مالک پاکستان سے تعلق رکھنے والی عینی خان ہیں۔ اس ہوٹل کی دیوار پر ایک بورڈ آویزاں ہے جس میں غریب اور مستحق افراد کے لئے مفت کھانے کی پیش کش کی گئی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی عزتِ نفس کا خیال رکھتے ہوئے کھانا مانگنے کے بجائے آرڈر دیا جاتا ہے۔ عینی خان کا یہ کراچی کیفے اپنی اور کن باتوں کے لئے مشہور ہے آئیے جانتے ہیں۔ دیسی اور روایتی کلچر کراچی کیفے میں داخل ہوتے ہی احساس ہوتا ہے جیسے پاکستان کے کسی گاؤں میں آگئے ہیں۔ ہوٹل کی تمام دیواریں خوبصورت اور شوخ رنگوں سے مزین ہیں اس کے علاوہ جابجا دیواروں پر پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ چسپاں ہے، فریم شدہ اردو اخبارات کی کٹنگز اور دیسی روایتی انداز اپنائے باورچی بالکل پاکستان کا منظر ہی پیش کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کیفے میں ملنے والا کھانے میں پاکستانی کھانا بھی شامل ہوتا ہے اور اسی انداز سے پیش کیا جاتا ہے جیسے کسی پاکستانی ڈھابے پر۔ پاکستانی خاص دیوار عینی خان نے ایک دیوار پاکستان کے لئے خاص طور پر مخصوص کر رکھی ہے۔ اس دیوار پر پاکستانی جھنڈے کے علاوہ قومی ہیروز کی تصاویر اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہے۔ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے عینی خان تقریباً اکیس برس پہلے امریکہ شفٹ ہوگئی تھیں لیکن پاکستان سے ان کا لگاؤ ان کے ہوٹل کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ عینی کا کہنا ہے کہ “میں ایک پاکستانی ہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے۔ میں روایتی کھانوں کے ذائقے اور کلچر کے زریعے دنیا بھر میں پاکستان کا خوبصورت چہرہ اجاگر کرنا چاہتی ہوں“۔ بلاشبہ عینی خان ان محنتی اور خوش قسمت افراد میں سے ایک ہیں جو اپنے بلند ارادوں اور نیک نیتی کی وجہ سے ملک کا نا روشن کرتے ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

چیئرمین پی اے سی اور آڈیٹر جنرل خود بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور

مُکا مارو ڈینٹ پڑ جائے ، پاکستان میں موجود گاڑیوں کی کوالٹی انتہائی ناقص، خواجہ آصف پبلک اکائونٹس کمیٹی میں برس پڑے

پاسکو کا سستے داموں پولٹری کو گندم دے کر قومی خزانے کو 1ارب31کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف

اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر لڑائی اور غلیظ گالم گلوچ، کئی صحافی زخمی

گن مین نے ڈی ایس پی حیدر آباد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In