اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں جاری سالانہ الیکشن کے دوران دھاندلی کی وجہ سے صحافیوں کے درمیان لڑائی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سالانہ انتخابات کے حوالے سے صحافیوں نے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے۔
نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگانے کی وجہ سے صحافیوں کے درمیان لڑائی شروع ہو گئی۔ لڑائی کے دوران صحافیوں نے مار پیٹ شروع کر دی جس کی وجہ سے کئی صحافی زخمی بھی ہو گئے۔ اسلام آباد پریس کلب میں دھاندلی کی وڈیو سمیت صحافیوں کی لڑائی کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہے ہیں اور ہاتھا پائی بھی کر رہے ہیں۔