• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

پاسکو کا سستے داموں پولٹری کو گندم دے کر قومی خزانے کو 1ارب31کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف

by sohail
فروری 3, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(عمران مگھرانہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کے مالی سال 2019-20کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔پی اے سی میں آڈٹ حکام نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پولٹری کیلئے گندم کی کم قیمت پر فراہمی سے 1قومی خزانے کو ارب 31 کروڑ روپے کانقصان ہوا۔

دستاویزات کے مطابق پاسکو نے مالی سال 2018-19 میں 2لاکھ میٹرک ٹن گندم سستے داموں پولٹری ایسو سی ایشن کو فروخت کی تھی۔پولٹری ایسوسی ایشن کو پاسکو نے6579روپے فی میٹرک ٹن سستی گندم فرخت کی تھی۔ سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کہا کہ ای سی سی نے پولٹری کو گندم کی فراہمی کی اجازت دی تھی۔ ای سی سی نے ریٹ کا تعین کیا تھا۔جس پرچیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے ای سی سی کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دے دیا۔

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ جہاں کھانچے لگتے ہیں وہ ای سی سی فورم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ای سی سی ہی فورم ہے جہاں اربوں روپے ادھر ادھر دیے جا رہے ہیں۔سابق اسپیکر اور رکن پی اے سی ایاز صادق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی سستی خریدنے پر اندر جا سکتے ہیں تو یہ ای سی سی ممبرز اند رنہیں جا سکتے؟ رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ مافیاز اربوں کھربوں کما رہے ہیں۔ملک کو مختلف مافیاز نے جکڑا ہوا ہے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ چکن سے روٹی زیادہ ضروری ہے۔

منزہ حسن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسان بھوکے رہیں، مرغیوں کو کھانے کے لیے گندم دے دیں۔آڈٹ حکام نے کہا کہ اس ریٹ پر تو گندم دیتے جس ریٹ پر ان کو خود ملی تھی۔یہ ثابت کر دیں سستی گندم دینے کی وجہ سے پولٹری کا ریٹ کم ہوا؟ رکن کمیٹی ایاز صادق نے سوال اٹھایا کہ یہ وہی سال تھا جس سال گندم امپورٹ ہوئی؟ وزارت فوڈ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ اس سال گندم سر پلس تھی۔ایاز صادق نے کہا کہ گندم اگر کھانے کیلئے ٹھیک تھی تو غریبوں کو سبسڈائزڈ ریٹ پر کیوں نہیں دی گئی؟انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تبدیل ہوتی ہے تو یہ سارے نیب کے کیسز ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نے آڈٹ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ لیں اس سال گندم اضافی تھی اور چیک کر لیں وفاقی حکومت نے ادائیگی کر دی ہے۔آڈٹ حکام بار بار ایف آئی اے کی انکوائری کا ذکر کرتے رہے جس پرخواجہ آصف نے ایف آئی اے اور نیب کو کمپرومائزڈ ادارے قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے آڈیٹر جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر صاحب آپ اپنا کام کریں۔ ایف آئی اے، نیب کمپرومائزڈ ادار ے ہیں۔آپ اپنا کام ٹھیک کریں، ان اداروں نے ٹھیک نہیں ہونا۔

sohail

sohail

Next Post

اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر لڑائی اور غلیظ گالم گلوچ، کئی صحافی زخمی

گن مین نے ڈی ایس پی حیدر آباد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم

ہم ہوتے تو ڈالر کی قیمت 120 روپے ہوتی

ایم ڈی سوئی نادرن کا اپنی تنخواہ بتانے سے گریز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In