• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

چیئرمین پی اے سی اور آڈیٹر جنرل خود بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور

by sohail
فروری 2, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(عمران مگھرانہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔پی اے اجلاس میں کھاد کی عدم دستیابی پر ارکان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی حکومت پر برس پڑے۔عام کسان ایک طرف۔۔چیئرمین پی اے سی، آڈیٹر جنرل اجمل گوندل بلیک میں کھاد خریدنے پر مجبور ہیں

۔چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کھاد کی دستیابی اور قیمتوں کا معاملہ اٹھایا۔سرپلس کا جملہ حکومت کے گلے پڑ گیا۔چیئرمین پی اے سی نے سوال اٹھایا کہ کھاد سرپلس تھی تو چین سے امپورٹ کیوں کر رہے ہیں؟ سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ یوریا1لاکھ ٹن گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ چین سے آ رہی ہے۔

خواجہ آصف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بمپر کراپ کا شور مچتا ہے پھر اسی سال امپورٹ بھی کرتے ہیں۔رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ یوریا 1768روپے کی بجائے2500 روپے فی بوری اوپن مارکیٹ سے مل رہی ہے۔رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے ڈی اے پی کا متبادل تلاش کرنے کا بھی مشورہ دیا۔سیکرٹری فوڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ سب سے سستی یوریا پاکستان میں ملتی ہے۔

یوریاا سمگلنگ کی وجہ بھی یہاں قیمت کا کم ہونا ہے۔رکن کمیٹی ایاز صادق نے کہا کہ فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس سبسڈی ریٹ پر دیتے ہیں،خواجہ آصف نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ بڑا ظلم ہے۔رکن کمیٹی خواجہ شیراز نے کہا کہ اسمبلی میں جو لوگ کہتے ہیں یوریا کی کوئی کمی نہیں وہی لوگ شام کوپچاس پچاس بوریوں کے لیے کمشنر کو سفارش کر رہے ہوتے ہیں۔

خواجہ شیراز نے سوال اٹھایا کہ انڈیا میں یوریا کی قیمت کیا ہے؟ یوریا کتنی ایکسپورٹ ہوئی ہے؟ چیئرمین پی اے سی نے آڈیٹر جنرل سے سوال کیا کہ گوندل صاحب آپ بھی زمیندار ہیں، آپ نے کھاد بلیک میں لی ہے یا ویسے؟ آڈیٹر جنرل اجمل گوندل نے جواب دیا کہ کھاد ہر جگہ بلیک میں مل رہی ہے جس پر چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کہا کہ پھر آپ شرما کیوں رہے ہیں؟ رکن کمیٹی سید طارق حسین نے کہا کہ یوریا بلیک پرائس پر مل رہی ہے، ساری زندگی نہیں دیکھا یوریا بلیک میں ملتی ہو، ملک کو فوڈ ان سکیورٹی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، کون ایسا کر رہا ہے؟

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ شیخو پورہ میں کسان شدید احتجاج کر رہے ہیں، کھاد نہیں مل رہی ہے کل کو گندم کی پیداوار بھی کم ہو گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر اس وقت یوریا امپورٹ کریں گے تو وہ پیلے رنگ کا ہو گاجو بیرون ممالک میں بر ف صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بھی یوریا، ڈی اے پی بلوچستان سے اسمگلنگ ہو رہی ہے۔سرکاری مال میں بھی لوگ منی لانڈرنگ کر رہے ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

مُکا مارو ڈینٹ پڑ جائے ، پاکستان میں موجود گاڑیوں کی کوالٹی انتہائی ناقص، خواجہ آصف پبلک اکائونٹس کمیٹی میں برس پڑے

پاسکو کا سستے داموں پولٹری کو گندم دے کر قومی خزانے کو 1ارب31کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف

اسلام آباد پریس کلب الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر لڑائی اور غلیظ گالم گلوچ، کئی صحافی زخمی

گن مین نے ڈی ایس پی حیدر آباد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In