• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم کے وکیل کی آئی جی اسلام آباد کے خلاف کاروائی کی درخواست، وجہ کیا بنی

by sohail
فروری 2, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کے خلاف کاروائی کرنے سے متعلق درخواست عدالت میں دائر کر دی۔مرکزی ملزم کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے زیر التوا مقدمات سے متعلق وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔مرکزی ملزم کے وکیل کی جانب سے 3 متفرق درخواستیں دائر کی گئی جن میں سے ایک پولیس کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرنے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست تھی۔
مرکزی ملزم کے وکیل ذوالقرنین سکندر کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے زیرالتوا مقدمات کے دوران میڈیا کو مقدمے کی تفتیش سے متعلق وضاحتی بیان جاری کیا جس پر عدالت کوئی مناسب کاروائی کرے۔
قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکے خلاف ٹھوس شواہد کی موجودگی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کے اعلامیے پر ملزمہ عصمت آدم (ظاہر جعفر کی والدہ) کے وکیل نے اعتراض کردیا۔
دوران سماعت ملزمہ عصمت آدم کے وکیل نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے جسٹس سسٹم میں مداخلت کی ہے، پولیس کی وضاحت کو ریکارڈ کا حصہ بنالیا جائے۔ جج نے کہاکہ پولیس کی وضاحت سرکاری طور پر ہوئی ہے توبہت بری بات ہے، عدالت ایکشن لے گی۔ دوران جرح تفتیشی افسر کی ایک اور غلطی سامنے آگئی، تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ گواہ مدثر علیم کا نام پورے کیس میں نہیں لکھا، مدثرعلیم کا بیان محمد مدثرکے نام سے لکھا ہے، مگر یہ غلطی پولیس ڈائری میں نہیں لکھی۔
تھراپی ورکس کے زخمی ملازم کا بیان ریکارڈ نہ کرنے سے متعلق سوال پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ زخمی امجد محمود کے والد نیکہا کہ وہ کارروائی نہیں کرنا چاہتے، تو ہم نے کارروائی نہیں کی۔ جرح کے دوران تفتیشی افسر نے بیان درست کرنے کی استدعا کی تو وکیل اسد جمال نے کہا جو درست کرنا ہوگا آئی جی پولیس اپنے وضاحتی بیان میں کردیں گے۔ مدعی کے وکیل کی استدعا پر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ان کیمرہ چلائی گئی، اس کے بعد نور مقدم قتل کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی گئی تھی۔

Tags: noor Muqadam
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر شوہرکی فائرنگ، خاتون نے افسوسناک وجہ بتا دی

اب چپ کرکے تماشہ نہیں دیکھیں گے،سامان چین سے انوائسنگ دبئی میں، دال میں کچھ کالا ہے،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا سنسنی خیزانکشاف

ماہ رجب کا چاند نظر آگیا ، شب معراج کس تاریخ کو ہوگی

ملک میں ایک بار پھر صدارتی نظام کی گونج، شیخ رشید نے بھی خاموشی توڑ دی ، 7 فروری کو کونسی اہم شخصیت پاکستان آرہی ہیں 

خریدنے کے پیسے نہیں تو یہاں سے فری کھانا لے جائیں، ہوٹل کی مالک یہ پاکستانی لڑکی کون ہے جو امریکہ میں غریبوں کو مفت کھانا کھلاتی ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In