• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, مارچ 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

سارے اہداف پورے کیے پھر گیارہواں نمبر کیوں ؟ شاہ محمود قریشی نے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا

by sohail
فروری 11, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کارکردگی میں وزارت خارجہ کو11 واں نمبر دینے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 جبکہ دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف حاصل کیے، ریویو پیریڈ میں کوئی معاملہ زیرالتواء نہ رہنے کو بھی یقینی بنایا گیا، پھر گیارہواں نمبر کیوں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معاون خصوصی اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب کو خط ارسال کیا جس میں وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پہلے دس نمبروں میں رکھنے کی بجائے11 واں نمبر دینے پر شدید تشویش ہے۔
پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 جبکہ دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف حاصل کیے، ریویو پیریڈ میں کوئی معاملہ زیرالتواء نہ رہنے کو بھی یقینی بنایا گیا، اس کے ساتھ وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں کرنے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا بھی کوئی اظہار نہیں کیا گیا جبکہ 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنز بھی نہیں دی گئیں، لہذا وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویو کمیٹی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتی ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزرا میں کارکردگی کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ بانٹنے کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں ست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نہ پاکستان اور نہ ہی بیرون ملک ایسی کوئی مثال دیکھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی مثال نہیں جہاں وزرا کی کارکردگی جانچنے کیلئے مقابلے کرائے جائیں، ایسے اقدامات سے حکومت کی غیرسنجیدگی کا تاثر سامنے آتا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کی اس غیرسنجیدگی کا ہم پہلے بھی گلہ کرتے رہے ہیں وزرا کا اہم مقام ہوتا ہے، ان کی عزت واحترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکومت کوئی کھلونا ہے جو کھیلنے کے لیے دی گئی ہے۔

sohail

sohail

Next Post

اسحاق ڈار خوشی سے نہال، 12سالہ پوتی کو کونساایوارڈ مل گیا ، جانیں 

عمران خان شہباز شریف کی طرح اپنی جماعت کے کس بڑے رہنما کو اندر کرنا چاہتے ہیں ، سلیم صافی کا بڑا دعویٰ 

پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کس جماعت میں شامل ہو گئے ، جانیں 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے گھر لینے والوں کیلئے اہم خبر، بڑی تبدیلی کر دی گئی

 ناصر چنیوٹی اور ظفری خان کی ایک اور پنجابی فلم میں شاندار انٹری ، ٹریلر جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In