• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

جعلی سرکاری ملازم بن کر 14 شادیاں کرنے والا شخص گرفتار، یہ واقعہ کہاں پیش آیا ، جانیں 

by sohail
فروری 15, 2022
in Uncategorized
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرکے دھوکے سے 14 شادیاں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اودیشا میں 54 سالہ شخص رمیش چندر کو دھوکے سے 14 شادیاں کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق رمیش کو گزشتہ سال جولائی میں نئی ​​دہلی کی ایک خاتون اسکول ٹیچر کی شکایت کے بعد اب گرفتار کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق رمیش نے مرکزی وزارت صحت میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر اپنی جھوٹی شناخت ظاہر کرکے 2018 میں دہلی آریہ سماج میں خاتون سے شادی کی ،تاہم بعد میں خاتون کو معلوم ہوا کہ ملزم نے اسے دھوکا دیا جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ رمیش نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر جعلی شناخت ظاہر کر کے کم از کم 14 خواتین سے شادی کی ۔
پولیس کے مطابق رمیش آن لائن شادی کی مختلف ویب سائٹس کے ذریعے ادھیڑ عمر کی کنواری خواتین کو نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کا مقصد صرف پیسہ اکٹھا کرنا اور عورتوں سے شادی کرنے کے بعد ان کی جائیداد حاصل کرنا تھا۔
تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ بھی پتہ چلا کہ رمیش نے سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی ایک خاتون اہلکار سے بھی شادی کی تھی اور اس سے 10 لاکھ بھارتی روپے اکٹھے کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل رمیش کو کیرالہ پولیس نے 2006 میں 13 بینکوں کو تقریباً 1 کروڑ روپے کا دھوکا دینے کے الزام میں جبکہ حیدرآباد دکن پولیس کی ایک ٹاسک فورس نے میڈیکل کالجوں میں داخلہ دلانے کا وعدہ کرکے کئی طلبہ کو دھوکا دینے کے بعد گرفتار کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیش 5 بچوں کا باپ ہے، اس کی پہلی شادی 1982 میں جبکہ دوسری شادی 2002 میں ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رمیش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

sohail

sohail

Next Post

بانی متحدہ پر دہشت گردی پر اکسانے کا کیس ، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنادیا

عمران خان پہلے بھی روس کا خفیہ دورہ کر چکے ہیں :ہارون الرشید

آج ان لوگوں کو قرض دیا جارہا ہے جنہیں بینک میں گھسنے بھی نہیں دیا جاتا تھا، گورنراسٹیٹ بینک کا بیان

20 وزارتوں میں 200 کمپنیاں،خسارہ 5 ہزار ارب ،ہوشرباانکشافات

پٹرول کی قیمت میں12روپے 3 پیسے کا اضافہ ، نوٹیفیکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In