• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنیوالے عامر تانبا پر قاتلانہ حملہ ، کون ملوث ؟ وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم پریس کانفرنس

by ویب ڈیسک
اپریل 15, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کرنیوالے عامر تانبا پر قاتلانہ حملہ ، کون ملوث ؟ وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم پریس کانفرنس
0
SHARES
538
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملے میں ملوث عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا عامر تانبا پر فائرنگ کے واقعے کی پولیس تفتیش کر رہی ہے لیکن اب تک پولیس کا شک بھارت پر جا رہا ہے کیونکہ عامر تانبا سے پہلے بھی قتل کے 4 واقعات میں بھارت ملوث تھا۔
ان کا کہنا تھا جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے کہنا بہتر نہیں لیکن بھارت کا اسی طرح کا پیٹرن ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے ، ہماری میٹنگ بھی اوور بلنگ پر تھی ، ایف آئی اےلاہور نے اس حوالے سے بہت اچھا کام کیا ہے، لیسکو میں 83 کروڑ یونٹ اوور بلنگ ہوئے، افسوس کی بات ہے سرکاری دفاتر عام آدمی کو اوور بل کر رہے تھے، 300 یونٹ والے غریب کو بھی اوور بل کرکے زیادتی کی گئی، مہم نہیں رکے گی جب تک اووربلنگ ختم نہ ہو، پورے پاکستان میں اوور بلنگ سے متعلق کام شروع کریں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے پر بہت پریشر آ رہا ہے لیکن یہ مہم نہیں رکے گی، لاہور میں کام کیا گیا، پہلے کی بات نہیں کر سکتا لیکن اب ایف آئی اے پر کوئی پریشر نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے باقی سرکلز کام شروع کر رہے ہیں، ہمارے کچھ قوانین میں ترامیم ہونے والی ہیں، ہمیں سخت قوانین کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی، اپنا ٹیلنٹ بیٹی کو منتقل کرنے کی خواہش کا اظہار

ناصر جمشید نے 7 سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی، اپنا ٹیلنٹ بیٹی کو منتقل کرنے کی خواہش کا اظہار

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

توشہ خانہ کا جو ہاربیچنے پرسزا ہوئی وہ ہار آج بھی عمران خان پاس موجود ؟ نئے انکشافات نے ہلچل مچا دی

انگلینڈ کے لیجنڈ سپنر ڈیرک انڈر ووڈ چل بسے

انگلینڈ کے لیجنڈ سپنر ڈیرک انڈر ووڈ چل بسے

پاکستانیوں کیلئے پٹرول کا جھٹکا تیار ، قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ 

چھوٹی عید کے بعد پہلا بڑا جھٹکا ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

جنرل فیض حمید کا ہاتھ تھا یا نہیں؟ کمیشن کی تحقیقات مکمل

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن کی سابق ڈی جی ISIجنرل فیض حمید بارے رپورٹ تیار ، مکمل تفصیلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In