اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا بڑا ایکشن، سوسائٹی صدر کی طرف سے غیر قانونی طور پر بند کیا پانی کا کنکشن فوری بحال کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای الیون میں ایک کوآپریٹو سوسائی کے صدر عزیز اللہ نے ایک بلڈنگ کے 35 فلیٹس کا پانی کا کنکشن فلیٹس میں مقیم خاندانوں سے ذاتی رنجش کی بنا پر کاٹ دیا جس کی وجہ سے فلیٹس میں مقیم بچے بوڑھے خواتین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ فلیٹس مکینوں کے مطابق انہوں نے اپریل 2024 تک سوسائٹی کے تمام واجبات بھی ادا کیے ہوئے ہیں اس کے باوجود سوسائٹی کی طرف سے کنکشن کاٹ دئے گئے۔
سیکٹر ای الیون ٹو میں ایف آئی سی ایچ سوسائٹی میں طرف سے رہائشیوں کا غیر قانونی کنکشن کاٹنے کا معاملہ
شہریوں کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد کا نوٹس
ایس پی صدر اور ایس ایچ او تھانہ شالیمار کو پانی بحال کروانے کا حکم
پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کے حکم پر فوری کارروائی…
— Islamabad Police (@ICT_Police) April 28, 2024
رہائشیوں کے مطابق انہوں نے سوسائٹی صدر کے خلاف پارکنگ اور بیڈ منٹن کورٹس میں غیر قانونی ڈھابے اور سٹال لگانے پر ڈی سی اسلام آباد کو شکایت کی تھی کہ سوسائٹی مینیجمنٹ قبضہ کرنا چاہتی ہے جس پر ڈی سی اسلام آباد نے فوری ایکشن کرتے ہوئے پارکنک اور بیڈ منٹن کورٹ کو خالی کروایا تھا جس کا رنج سوسائٹی کے صدر اور مینیجمنٹ کو تھا جس کے بعد صدر سوسائٹی کی طرف سے بزنس ایگزیکٹو سینٹر کے رہائشیوں کو پانی کا کنکشن کاٹ کر تنگ کرنا شروع کیا گیا ،اس پر رہائشیوں نے اپنے کلیئر واجبات کے ساتھ آئی جی اسلام آباد کو سوسائٹی صدر کے خلاف درخواست دی جس پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ایس پی صدر اور ایس ایچ او شالیمار کو فوری کاروائی کا حکم دیا۔ متعلقہ پولیس افسران نے سوسائٹی دفتر پر چھاپہ مارا اور پانی کا کنکشن بحال کروایا۔ پولیس کے آنے پر سوسائٹی کا صدر عزیز اللہ اور دیگر لوگ غائب ہو گئے۔ ای الیون کے رہائشیوں اور سماجی تنظیموں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے اس ایکشن پر شکریہ ادا کیا۔