ترجمان اسلام آباد پولیس (رانا اشرف سے ) اسلام آباد پولیس کی سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے موثر کاروائی،،تھانہ گولڑہ کے ایر یا شاہ اللہ دتہ ٹریل 07 پر دوران ڈکیتی غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم اور جڑواں شہروں کے متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار ، چھینا گیا مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا ۔
پیر کو پولیس ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات میں ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تھانہ گولڑہ کی حدود شاہ اللہ دتہ ہائیکنگ ٹریک کے ذریعے ٹیکسلا میں سٹوپابدھاکے مجسمے اور ثقافت دیکھنے گئی سوئٹزرلینڈ کی سیاح خاتون اوراسکے پانچ ساتھیوں کوگن پوائنٹ پرلوٹنے کی واردات پرڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ایکشن لیتے ہوئے تھانہ گولڑہ کے ایس ایچ او کومعطل کر دیا تھا ۔





