• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب کے گھیرائو کا اعلان،بڑا مطالبہ کر دیا

by ویب ڈیسک
مئی 2, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے چھٹے مرکزی امیر منتخب
0
SHARES
74
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے سکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت بڑا بحران پنجاب سمیت ملک بھر میں ہے، حکومت کے کہنے پر کاشتکاروں نے گندم کاشت کی اور کٹائی کا وقت آیا تو ان کی محنت ضائع ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ حکومت گندم نہیں خرید رہی، زراعت کا یہ حال ہے تو ملک کا کیا حال ہوگا، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، شدید بحران پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری زراعت کے شعبے پر شب خون مارا جارہا ہے، امدادی قیمت 3900 روپے بہت کم ہے، جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی، دیگر سیاسی جماعتیں کسانوں کا ساتھ نہیں دے رہیں تو ہم کسانوں کا ساتھ دینگے۔ان کا کہنا تھا کہ نگرا ن وزیراعظم انوار الحق اور نگران وزیر نے امپورٹ کی اجازت دی اور ہفتے بھر میں جہاز لگ گیا، اگر گندم موجود تھی تو کیوں بیرون ملک سے گندم امپورٹ کی گئی، آئی ایم ایف کی منتیں کرکے پیسے لئے اور بلا ضرورت گندم منگوالی، امپورٹرز نے ہزار روپے من کمائے ، اس میں ملوث تمام افراد کو بے نقاب ہونا چاہئے۔
نگران دور حکومت میں گندم کی درآمد اور غیر ضروری خریداری کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے ، سب کو اس انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہوگا، چیف جسٹس اس کیس کو بھی سامنے لائیں، اگر کوئی کسی چیف یا سینیٹر کے عہدے پر ہے اس کو معطل کرکے انکوائری کی جائے، پاکستان کو ایک ملین ڈالر نقصان پہنچانے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔حافظ نعیم نے کہا کہ کیا تماشا ہے کہ وزیراعظم بیان دے کہ ہم گندم خریدیں گے اور ان کی وزیراعلی بھتیجی کہے ہم گندم نہیں خریدیں گے، کسان احتجاج کریں تو ان کو گرفتار کرتے ہیں، یہ جعلی حکومت ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، سرکاری قیمت پر گندم خریدی جائے ورنہ ہم وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراو کریںگے، اگر احتجاج روکنے کی کوشش کی تو انکی حکومت گرانے کا آغاز جلد ہی ہوجائے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستانی تاجر نے 2بیویوں اورچار بچوں کو قتل کرکے اپنی جان لے لی ،وجہ کیا بنی ؟

پاکستانی تاجر نے 2بیویوں اورچار بچوں کو قتل کرکے اپنی جان لے لی ،وجہ کیا بنی ؟

پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر ،بس حادثے میں 20 افراد جاں بحق، 21زخمی

پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر ،بس حادثے میں 20 افراد جاں بحق، 21زخمی

آئی ایم ایف کی نئی تجاویز: بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے پر غور شروع

آئی ایم ایف کی نئی تجاویز: بجلی، گیس مزید مہنگی کرنے اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے پر غور شروع

پاکستانیوں کیلئے تاریخی دن ، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

پاکستانیوں کیلئے تاریخی دن ، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ

سوشل میڈیا جرائم سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی، ایجنسی کا سربراہ 21یا 22گریڈ کا افسر ہوگاجسے آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے

سوشل میڈیا جرائم سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی، ایجنسی کا سربراہ 21یا 22گریڈ کا افسر ہوگاجسے آئی جی پولیس کے اختیارات حاصل ہونگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In