اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پانے والے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد میں شامل سات ساتھیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانیوں نے شرکت کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آخری رسومات کا سلسلہ شمال مغربی شہر تبریز سے شروع ہوا ہے جہاں صدر ابراہیم رئیسی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنا تھا جب راستے میں ان ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
تبریز کے مرکزی سکوائر سے سوگواران ایرانی پرچم لہراتے ہوئے جلوس کی شکل میں نکلے جنہوں نے ہاتھوں میں ابراہیم رئیسی کی تصویر ہاتھ میں اٹھا رکھی تھی۔