• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹیریان وائٹ کیس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج

by ویب ڈیسک
مئی 21, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
مخالفین کو بڑا جھٹکا ، عمران خان کی رہائی ؟ سائفر کیس بارے رات گئے اہم خبر
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے دلائل دیے۔
نعیم پنجوتھہ نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے طے ہو چکا ہے، فیصلہ ویب سائٹ پر اپ لوڈ بھی ہو چکا، فیصلہ ویب سائٹ سے ہٹانے کے بعد پریس ریلیز کے ذریعے دوبارہ بینچ بنایا گیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے نعیم پنجوتھہ نے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ اس کیس میں وکیل ہیں؟ اس پر نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ میں پراکسی کونسل ہوں، 6 ججز کے خط میں بھی اس کیس کا ذکر ہے۔عدالت نے کہا کہ دو ججز جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے اس متعلق رائے دی، اس پر حامد علی شاہ نے کہا کہ یہ دو ججز کی رائے تھی، چیف جسٹس کے اس فیصلے پر دستخط نہیں تھے۔
جسٹس طارق جہانگیری نے بتایا کہ بینچ کے دو ممبرز نے کہا کہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں،خارج کی جائے، ایک ممبر کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے کیا فرق پڑے گا؟ چیف جسٹس عامر فاروق نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا تھا۔
حامد علی شاہ نے کہا کہ آپ ایک تاریخ دے دیں تاکہ معاونت کر سکوں، اس پر جسٹس طارق نے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ جو درخواست خارج ہو چکی ہے اس میں کیسے ریلیف دے دیں؟
وکیل درخواست گزار حامد علی شاہ نے کہا مجھے معاونت کے لیے کچھ وقت چاہیے، میں فیصلہ دیکھ کر ہی عدالت کی معاونت کر سکتا ہوں۔
جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ دو ججز اپنا فیصلہ دے چکے تھے، وہ فیصلہ آج سربمہر لفافے میں سب کے سامنے کھولا گیا۔
عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کے لیے درخواست پہلے ہی بینچ خارج کر چکا ہے اور اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اے ڈی خواجہ اور احسان صادق سمیت پولیس سروس آف پاکستان کے 38افسران کی ریٹائرمنٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اے ڈی خواجہ اور احسان صادق سمیت پولیس سروس آف پاکستان کے 38افسران کی ریٹائرمنٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری کم ہونے پر کسان پریشان، فی من قیمت 3000 تک گرگئی

گندم درآمد اسکینڈل: تحقیقات میں نگران حکومت کوکلین چٹ مل گئی، ذمہ داری افسروں پرڈال دی گئی

نامعلوم افرادکے حملے میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن زخمی

نامعلوم افرادکے حملے میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن زخمی

پی ٹی آئی کے رئوف حسن پر بلیڈ کے ذریے حملے کی CCTVفوٹیج، حملہ خواجہ سرائوں کی جانب سے کیا گیا

پی ٹی آئی کے رئوف حسن پر بلیڈ کے ذریے حملے کی CCTVفوٹیج، حملہ خواجہ سرائوں کی جانب سے کیا گیا

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ، کتنے مرلے کے گھر پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ، کتنے مرلے کے گھر پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In