اسلام آباد (رانا اشرف سے ) پولیس سروس آف پاکستان کے 38افسران سال 2025/2024عمر کی حد60سال پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد نے مذکورہ افسران کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ریٹائرمنٹ پانے والے افسروں میں گریڈ 22کے 6،گریڈ 21کے 6،گریڈ 20کے 3افسران ،:گریڈ 19کے 5،گریڈ 18کے 17افسران شامل ہیں۔ جن افسروں کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ان میں اے ڈی خواجہ ، مشتاق احمد مہر ، فیصل شاہکار ، ثناءاللہ عباسی ، محمود عالم مشہود،صلاح الدین خان ،راؤ سردار علی خان ، غلام رسول زاہد، احسان صادق،محمد زبیر ہاشمی ، شبیر احمد ، لیفٹنٹ ریٹائرڈ محمد خالد خٹک،علی احمد صابر کیانی ، اظہر راشد خان ، قمر الحسن ، لیفٹنٹ ریٹائرڈ محمد امتیاز شاہ،نذیر احمد کرد،مبین اللہ خان مندو خیل شامل ہیں۔
محمد عرب مہر،محمد اشفاق، وارث کمال خان، سردار حسن خان موسیٰ خیل ، ظہیر احمد ، عبدالحئی،مستنصر عطاءباجوہ،قدوس بیگ،شاہدہ نورین ،فیصل گلزار اعوان،ظفر عباس،شاہجہان درانی ، سلیم ریاض ، عبدالقیوم،محمد ایوب اچکزئی ،سجاد حیدر ترین ،امان اللہ ،طارق محمود ، احمد شبیر، مطیع اللہ کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔